Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اضافی فیسوں کی وصولی پر سیکریٹری پنجاب اور رجسٹرار سرگودھا یونیورسٹی کی طلبی

لاہور ہائیکورٹ نے میڈیکل کالجزمیں زیرتعلیم غیرملکی طالبعلموں سے اضافی فیسوں کی وصولی کے معاملے پرسیکریٹری صحت پنجاب اور رجسٹرارسرگودھا یونیورسٹی کوطلب کرلیا۔ 

جسٹس سلطان تنویرنے میڈیکل کالجزمیں زیرتعلیم غیرملکی طالبعلموں سے اضافی فیسوں کی وصولی کے معاملے پر کیس کی سماعت کی جبکہ  درخواست گزاراکرام اللہ خان وغیرہ کے وکیل اسامہ کسرنے دلائل دیے۔

وکیل درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ میڈیکل کالجز میں زیر تعلیم غیرملکی طالبعلموں سے اضافی فیسوں کی وصولی کی جارہی ہے۔ متعلقہ فورمزسے رجوع کرنے پردرخواست گزاروں کے حق میں فیصلے ہوئے۔

وکیل درخواست گزار نے استدعا کی کہ نجی میڈیکل کالجز فیصلوں پر عمل درآمدنہیں کررہے۔ عدالت نجی میڈیکل کالجز کو وصول کردہ اضافی فیسوں کی واپسی کے احکامات صادرکرے۔

متعلقہ خبریں