Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف فرد جرم کی کارروائی پھر مؤخر

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف فرد جرم کی کارروائی ایک مرتبہ پھرمؤخر ہو گئی۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کے معاملے پرکیس کی سماعت اسپیشل جج سنٹرل ون شاہ رخ ارجمند نے کی۔

سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر سماعت اڈیالہ جیل کے بجائے جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں ہوئی۔

اسپیشل جج سنٹرل ون شاہ رخ ارجمند نےکیس کی سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

سیکیورٹی خدشات کے باعث اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں اورجیل سماعتوں پر پابندی عائد ہے۔

متعلقہ خبریں