Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نیب ترمیمی آرڈیننس کیخلاف درخواست مسترد کرنے سے متعلق تحریری فیصلہ جاری

لاہورہائیکورٹ نے نیب ترمیمی آرڈیننس کیخلاف درخواست غیرمؤثر قراردیتے ہوئے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ عدالت کا تحریری فیصلہ دو صفحات پرمشتمل ہے۔

تحریری فیصلے میں عدالت نے کہا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نصراحمدنے عدالت پیش ہوکردلائل مکمل کیے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایانیب ترمیمی آرڈیننس کی مدت ختم ہونے پر درخواست غیرمؤثرہوچکی۔

ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ درخواست گزارمتاثرہ فریق نہیں درخواست مسترد کی جائے۔

جسٹس شجاعت علی خان نے تحریری فیصلہ جاری کیا جبکہ درخواست گزارمنیراحمد کے وکیل اظہر صدیق نے دلائل دیے۔

اظہرصدیق نے مؤقف اپنایا کہ چارجون سے آج تک جان بوجھ کر جواب نہیں دیا جا رہا۔  بانی پی ٹی آئی کی حد تک نیب آرڈیننس کا اطلاق کرکے امتیازی سلوک کیاجارہاہے۔

وکیل نے استدعا کی کہ نیب ترامیم کے برعکس چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ کی بجائے چالیس دن ریمانڈ لیا جا رہا ہے۔ عدالت جسمانی ریمانڈ کی مدت بڑھانے کی نیب ترامیم کو کالعدم قرار دے۔

متعلقہ خبریں