Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بانی پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ میں 6 دن کی توسیع کر دی گئی

اے ٹی سی راولپنڈی نے بانی پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ میں 6 دن کی توسیع کرتے ہوئے آئندہ 2 دسمبرکو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

ظہیرشاہ پبلک پراسییکیوٹرنے دلائل دیے کہ ملزم تفتیش کےعمل میں رکاوٹ پیدا کر رہا ہے، بانی پی ٹی آئی کے عدم تعاون کی وجہ سے تفتیشی عمل آگے نہیں بڑھ رہا ہے، بانی پی ٹی آئی شامل تفتیش ہونے سے انکاری ہے۔

ظہیر شاہ نے دلائل دیے کہ پولیس نے احتجاج کی کال کے حوالے سے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں، بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقاتوں کا ریکارڈ بھی قبضہ میں لیا گیا ہے۔

پبلک پراسییکیوٹرنے دلائل دیے کہ مزید شواہد کے لیے پیمرا ایف آئی اے اور پی آئی ڈی کو خطوط ارسال کیے گئے ہیں، بانی پی ٹی آئی بیان قلمبند کرانے سے انکاری ہیں اس بنیاد پر مزید ریمانڈ کی استدعا کی گئی ہے۔

سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کے وکلا کی جانب سےمزید ریمانڈ کی مخالفت کی گئی کہ بانی پی ٹی آئی پرایما کا الزام ہے کوئی برآمدگی نہیں ہوئی۔

ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ سے حاصل کی گئی، ملزم کے خلاف تھانہ نیو ٹاؤن راولپنڈی میں 28 ستمبراحتجاج کی کال دینے کا مقدمہ درج ہے،

ملزم پرپرتشدد احتجاج کے لیے کارکنان کو اکسانے کا الزام ہے۔

متعلقہ خبریں