Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کوہلی اور دھونی آخری بار ایک دوسرے خلاف میدان میں !

 کوہلی اور دھونی ممکنہ طورآخری بار مدمقابل آ رہے ہیں ، آئی پی ایل میں کھیلا جانے والا 52 واں میچ دنوں کے درمیان آخری  میچ ثابت ہوسکتا ہے ۔

کوہلی اور دھونی آئندہ ایک دوسرے کے خلاف کسی میچ میں ٹکرتے نظر نہیں آئیں گے، اس کی وجہ دھونی کے ممکنہ ریٹائرمنٹ کو قرار دیاجارہاہے ۔

سابق وکٹ کیپر کپتان ایم ایس دھونی کی ٹیم اپنی خراب کارکردگی کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہوچکی ہے اور خراب کارکردگی کے سبب بھی دھونی پر ریٹائرمنٹ کےلئے کافی دبائو ہے۔

کوہلی اور دھونی کے درمیان کھیل کے میدان سے باہر بھی دوستانہ مراسم ہیں اور اہم مواقع پر کنگ بیٹر اپنے سابق کپتان دھونی سے مشورہ بھی طلب کرتے ہیں ۔

کوہلی اور دھونی نے کئی بین الاقومی میچز میں بھارت کو فتح دلائی

بین الاقومی میچز کے دوران بھی  کوہلی اور دھونی  نے ساتھ مل کر بھارت کو کئی اہم میچز میں فتوحات سے ہمکنار کروایا تھا۔

اگرسابق وکٹ کیپر کپتان ریتائرمنٹ کا اعلان کردیتے ہیں تو یہ میچ کوہلی اور دھونی کے درمیان آخری میچ ثابت ہوسکتاہے ۔

پی ایس ال کے روان سیزن میں بھی رائل چیلنجز بینگورو اور چنئی کنگز کے درمیان یہ آخری میچ ہے ، اس سے قبل دونوں ٹیمیں 28 مارچ کو مد مقابل آئی تھیں ۔

پچھلے میچ میں رائل چینلجز بینگلورو نے چنئی سپرکنگز کو 50رنز سے شکست دیدی تھی ۔ دھونی کے رہٹائرمنٹ کا اعلان متوقع ہے ۔

کوہلی نے اس سے قبل کئی موقع پر اپنے سابق کپتان کی صلاحیتوں کا اعتراف بھی کیاہے اور ان کے ساتھ کھیلنے کو ایک بہترین تجربہ قرار دیاہے۔

اسی طرح سابق وکٹ کیپر کپتان نے بھی برملا اسٹار بیٹر کوہلی کی صلاحتیوں کا اعتراف کرتے رہے ہیں۔

دونوں کے درمیان یہ آخری میچ ثابت ہوگا یا نہیں یہ ایم ایس دھونی کے اعلان پر منحصر ہے جو خراب کارکردگی کی وجہ سے دبائو کا شکار ہیں۔

متعلقہ خبریں