Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسلام آباد کی تمام کرکٹ ایسوسی ایشنز کے عہدیدار برطرف، امور فوری روکنے کا حکم

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اسلام آباد ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن (آئی آر سی اے) کے صدر شکیل احمد شیخ سمیت متعدد عہدیداروں کو فارغ کر دیا ہے۔

پی سی بی نے مارچ 2023 میں ہونے والے انتخابات کو کالعدم قرار دیتے ہوئے تمام منتخب عہدیداروں کو فوری طور پر دفاتر سے دستبردار ہونے کا حکم دیا ہے۔

یہ فیصلہ 27 مئی 2025 کو ہونے والے انڈیپنڈنٹ ایڈجوڈی کیٹر کے فیصلے کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

پی سی بی نے اسلام آباد کی تمام زونل اور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشنز کے تمام امور فوری طور پر بند کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ عبداللہ خرم نیازی کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل، پی سی بی نے شکیل احمد شیخ اور دیگر عہدیداروں کو مالی بے ضابطگیوں کے الزامات پر معطل کیا تھا اور ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔ جنوری 2024 میں پی سی بی نے شکیل احمد شیخ پر زندگی بھر کی پابندی عائد کر دی تھی اور انہیں پی سی بی کے تحت کسی بھی عہدے پر فائز ہونے سے روک دیا تھا۔

متعلقہ خبریں