قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھارت کے بارے میں خود سے منسوب ایک سوشل میڈیا پوسٹ کو جعلی قرار دیتے ہوئے اس کی تردید کر دی ہے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس وائرل پوسٹ میں آفریدی کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ “انڈیا کرکٹ، ٹیکنالوجی اور ہمت میں پاکستان سے 10 سال پیچھے ہے، حتیٰ کہ انہیں دشمن کہنا بھی توہین ہے۔”
مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کو تینوں شعبے میں پرفارمنس دکھانی ہوگی، شاہد آفریدی
تاہم، شاہد آفریدی نے اس پوسٹ کی اسکرین شاٹ اپنے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ بیان ان کا نہیں ہے اور اسے “فیک” قرار دیا۔
انہوں نے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین سے درخواست کی کہ کسی بھی خبر یا بیان کو بغیر تصدیق شیئر کرنے سے گریز کریں۔
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) June 7, 2025




















