Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دنیائے کرکٹ کا بڑانام، سابق لیفٹ آرم اسپنر دنیا سے چل بسے

دنیائے کرکٹ کا بڑا نام،  بھارت کے سابق لیفٹ آرم اسپنر دلیپ دوشی انتقال کرگئے۔ 

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق 77 سالہ سابق بھارتی لیفٹ آرم اسپنر دلیپ دوشی دل کے عارضے میں مبتلا تھے ، جو لندن میں انتقال کرگئے ہیں۔

مزید پڑھیں: ٹرانس جینڈر کرکٹر کا بھارتی کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی سے بڑا مطالبہ

سابق بھارتی کرکٹر دلیپ دوشی نے بھارت کے لیے 33 ٹیسٹ میچز میں 30.71 کی اوسط سے 114 وکٹیں لی تھی۔

دوشی نے سوراشٹرا، بنگال، واروکشائر اور ناٹنگھم شائر کے لیے فرسٹ کلاس کرکٹ بھی کھیلی۔

دلیپ دوشی نے 238 فرسٹ کلاس میچ کھیلے اور 7/29 کی بہترین باولنگ کے ساتھ 898 وکٹیں حاصل کیں اور 59 لسٹ اے گیمز میں 5/24 کی بہترین کارکردگی کے ساتھ 75 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

دلیپ دوشی 83-1982ء میں پاکستان کا دورہ کرنے والی ٹیم کا حصہ تھے۔

متعلقہ خبریں