Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نرم و ملائم دہی بڑے بنانے کا طریقہ جانیے

رمضان المبارک میں لوگوں کو عموماً بازار کے پکوڑے سموسے کھانے کا شوق ہوتا ہے، ویسے ہی بازار کے دہی بڑے بھی بہت شوق سے کھائے جاتے ہیں۔

بازار جیسے دہی بڑے گھر میں بھی بنائے جاسکتے ہیں لیکن اکثر گھر کے بنائے گئے دہی بڑے بہت سخت ہوجاتے ہیں جو کہ کھانے میں بالکل بھی اچھے نہیں لگتے۔

آئیے دہی بڑے کو نرم بنانے کی آسان ٹپ جانتے ہیں۔

دہی بھلے کے پیسٹ میں نیم گرم پانی ڈال کر اچھی طرح پھینٹ لیں، اس میں بیکنگ سوڈا نہ ڈالیں بلکہ بیکنگ پاﺅڈر کا استعمال کریں۔

یہ بھی پڑھیں: چیکو کو ٹھنڈا کر کے کیوں کھانا چاہیے؟ جانیے

اس سے آپ کے دہی بھلے بہت سوفٹ بنیں گے اور ذائقہ بھی اچھا آئے گا۔

دہی کو ایک گھنٹہ قبل فریج سے نکال کر رکھیں تاکہ یہ بھی نرم ہو جائے اور آسانی پھینٹ سکیں۔

 بیسن کے ساتھ کورن فلور کو مکس کریں اور پھر اس میں کالی مرچ اور زیرہ پاؤڈر مکس کر کے دہی بھلے بنائیں ایسے آپ کے دہی بڑے پھولے پھولے اور نرم ملائم بنیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: چنے اُبالنے کے بعد ان کا پانی پودوں میں کیوں ڈالنا چاہیے؟ جانیے