Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نیند سے متعلق ان علامات کو ہرگز نظر انداز نہ کریں

دنیا کی ایک بڑی آبادی نیند ک کمی یا بے خوابی کا شکار ہے یوں تو نیند کی کمی کی کئی وجوہات اور اقسام ہیں ان میں سے ایک ایسی کیفیت ہے جس میں نیند کے دوارن سانس لینے میں دشواری پیش آتی ہے جسے  اوبسٹرکٹیو سلپ ایپنیا کہا جاتا ہے۔

یہ اس وقت ہوتا ہے جب نیند کے دوران گلے کے پٹھے آرام دہ حالت میں آکر بار بار ہوا کا راستہ روکتے ہیں اور نیند میں خلل کا سبب بنتے ہیں اس طرح رات میں نیند پوری نہیں ہوتی جس سے دن کے معمولات بری طرح متاثر ہوتے ہیں۔

اوبسٹرکٹیو سلپ ایپنیا نیند سے متعلق  سب سے عام سانس لینے کا مرض ہے اور اس کی سب سے واضح علامت خراٹے لینا ہیں۔

اوبسٹرکٹیو سلپ ایپنیا نیند کی ایک انتہائی عام حالت ہے، جو دنیا بھر میں کروڑوں لوگوں کو متاثر کرتی ہے لیکن لوگوں کی اکثریت اس کی عام علامات کو نظر اندار کر دیتی ہے، اس کی ایک وجہ تو یہ لوگ اس کی علامات کو جانتے ہی نہیں۔

ماہرین کے مطابق جب کوئی مریض اس مسئلے کو نظر انداز کرتا ہے یا اس کی غلط تشخیص کی جاتی ہے، تو یہ مرض انتہائی سنگین صورت اختیار کر کےکئی دائمی امراض بشمول ٹائپ 2 ذیابیطس اور امراض قلب کے خطرے کو بڑھا دیتا ہے۔

اوبسٹرکٹیو سلپ ایپنیاکی عام علامات

 دن میں ضرورت سے زیادہ نیند لینا

نیند کے دوران بار بار سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا

رات کے وقت جاگنا اور ہانپنا

منہ کا خشک ہونا، یا گلے کی خراش کے ساتھ صبح بیدار ہونا

صبح کا سر درد

دن کے وقت توجہ مرکوز کرنے میں دشواری

موڈ میں تبدیلی، جیسے ڈپریشن یا آسانی سے پریشان ہونا

ہائی بلڈ پریشر

جبکہ اس کی سب سے واضح اور عام خراٹے لینا ہے جسے لوگوں کی بہت بڑی تعداد نظر انداز کردیتی ہے۔

تاہم ماہرین کے مطابق اچھی خبر یہ ہے کہ طرز زندگی میں کچھ آسان تبدیلیاں، جیسے وزن کم کرنا، کروٹ لے کر سونا اور نیند کی گولیوں سے پرہیز کرنااس مرض کی علامات کو کم کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔

مستقل نیند کی کمی آپ کی جسمانی صحت، علمی صلاحیتوں اور دماغی صحت کے بہت سے پہلوؤں کو متاثر کر سکتی ہے۔

جدید طرز زندگی کے لاتعداد عناصر، بشمول کام کے طویل اوقات، الیکٹرانک آلات کا زیادہ استعمال، ناقص خوراک، ضرورت سے زیادہ کیفین اور الکحل کا استعمال، جسمانی غیرفعالیت، اور تناؤ کی بڑھتی ہوئی سطح، یہ سب صحت مند نیند میں رکاوٹ کا سبب بنتے ہیں اس لیے ماہرین کا کہنا ہے کہ بہتر نیند کے لیے ان تمام محرکات کا سدباب کرنا ضروری ہے تاکہ پرسکون نیند کو یقینی بنایا جاسکے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں