Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وہ چند سماجی اصول جو زندگی کو بہتر بنا سکتے ہیں

ہر کوئی اپنی زندگی میں بہت سے اصولوں پر عمل کرتا ہے جس کا بنیادی مقصد زندگی کو بہتر بنانا ہوتا ہے پھر چاہے وہ کام کے اصول ہوں یا پھر گھر کے اصول، ٹریفک کے اصول ہوں دیگر قوانین وغیرہ۔

زندگی کے اصولوں کی طرح کچھ اصول سماجی بھی ہوتے ہیں جو کسی بھی انسان کو دوسروں کے لئے بہتر  بنا سکتے ہیں۔

یہ شائستہ اصول کسی نے بنائے نہیں ہیں بلکہ یہ اخلاقیات میں شامل ہوتے ہیں جو آپ کو سماج میں رہنے کے قابل بناتے ہیں۔

کچھ سماجی اصول ایسے ہیں جس کے متعلق ہر کسی کو جاننے اور ان پر عمل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ اپنی اور دوسروں کی زندگی کو بہت آسان بنا سکیں۔

1. کسی کو دو بار سے زیادہ کال نہ کریں۔ اگر وہ آپ کی کال نہیں اٹھاتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ سامنے والا کسی ضروری کام میں مصروف ہے، جو زیادہ اہم ہے۔

2۔ ہر ایک شخص اپنی رائے اور نظریہ رکھتا ہے تو بہتر ہے کہ کسی بحث میں پڑنے کے بجائے اس کے نظریئے اور رائے کا احترام کیا جائے۔

3۔ اگر آپ کسی دوست کے ساتھ ٹیکسی میں ساتھ سفر کر رہے ہیں، اور وہ اس کی ادائیگی بھی کرتا ہے، تو اخلاقی طور پر اگلی بار ٹیکسی کے کرائے کی ادائیگی آپ کو کرنی چاہیئے۔

4۔ ہر ایک کے ساتھ اچھی طرح پیش آئیں چاہے وہ صفائی کرنے والا ہی کیوں نہ ہو کیونکہ کوئی بھی اس بات سے متاثر نہیں ہوتا ہے کہ آپ اپنے سے نیچے کام کرنے والے کسی بھی فرد کے ساتھ بدتمیزی سے پیش آتے ہیں لیکن اگر آپ ان کے ساتھ عزت کے ساتھ پیش آئیں گے تو لوگ آپ کو پسند کریں گے۔

5۔ ادھار لی گئی رقم کو ہمیشہ وقت سے پہلے ادا کرنے کی کوشش کریں پھر چاہے وہ 1 روپے ہو یا 100 روپے کیونکہ یہ آپ کی سالمیت اور کردار کو ظاہر کرتا ہے۔

6۔ کبھی بھی کسی کی بات کے درمیان بولنے سے گریز کریں اور کوشش کریں کہ سامنے والا اپنی بات اطمینان سے پوری طرح ختم کر لے اس کے بعد آپ اپنی بات اس کے سامنے رکھ سکتے ہیں۔

7۔ اپنے پیچھے آنے والے شخص کے لیے ہمیشہ دروازہ  کھولیں کیونکہ کسی کے ساتھ اچھا سلوک کرنے سے آپ چھوٹے نہیں ہوجاتے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں