Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گھر میں کھانا پکانے کے دوران اٹھنے والے کوکنگ فیولز کے ان نقصانات کو بھی جان لیں

 گھر میں بریانی تیار ہو رہی ہو یا نہاری، کیک ہو یا کسٹرڈ خوشبو سے بھرے دھویں سے گھر مہک اٹھتا ہے تاہم ان مزید اور دل موہ لینے والی خوشبوؤں کے بارے میں کبھی کسی نے سوچا ہوگا یہ بھی صحت کے لیے مضر قرار دی جاسکتی ہیں۔

گھر میں کھانا تیار کرنے کے دوران اٹھنے والےغیر صاف یا آلودہ  کوکنگ فیولز بچوں کی نشوونما کو آپ کی سوچ سے بھی زیادہ متاثر کر سکتے ہیں۔

ان فیولز اور دھواں کی دوران حمل نمائش پیدائش سے قبل بچے کی نشوونما کو سست کر سکتی ہے، دنیا کی ایک بڑی آبادی گھروں میں گیس کے چولہے پر کھانا تیار کرتی ہے جس سے گھر کے اندرکاربن مونو آکسائڈ اور نائٹروجن ڈائی آکسائڈ کی سطح بڑھنے لگتی ہے۔

یہ بات صرف گیس کے چولہے کے لیے ہی نہیں ہے بلکہ ایسے تمام ذرائع جو کھانا پکانے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں جیسے لکڑی اور دوسرے ایندھن سے بھی اسی طرح کا مضر صحت دھواں خارج ہوتا ہے۔

بچوں میں ان کی نمائش یعنی جب وہ ان کا سامنا کرتے ہیں تو ان کی نشوونما خصوصاً موٹر اور سماجی اسکلز  سیکھنے کی رفتار کو سست کر نے کا باعث بنتے ہیں۔

تحقیق میں شامل 21.5 فیصد خواتین نے دوران حمل گھر کے اندر کھانا تیار کرنے کے دوارن اس طرح کے فضائی آلودگی کی نمائش کا عندیہ دیا۔

نومولود بچوں کو گھر میں موجود ان مضر صحت آلودگیوں سے تحفظ دے کر ان کی ذہنی صحت کو بہتر بنایا جاسکتا ہے یہی اس تحقیق کا مقصد ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں