Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ان 4 زہریلے پھولوں سے دور رہیں ورنہ نقصان اٹھا سکتے ہیں

پھول اور پودے کسے پسند نہیں، یہ دنیا کو حسین بنانے کے ساتھ زندگی کو برقرار رکھنے کے لیے نہایت ضروری ہیں تاہم یہ خوبصورت پھول کبھی کبھار خوشبو کے بجائے زہر لیے ہوتے ہیں جو آپ کو امراض قلب میں مبتلا کر سکتے ہیں۔

یہاں 4 ایسے ہی پھولوں کا ذکر کیا جارہا ہے جسے کھا لیا جائے یا انہیں سونگھ لیا جائے تو یہ فوری طور پر آپ کے دل کو نقصان پہنچاکر آپ کو بیمار کر سکتے ہیں۔

فاکس گلوو

یہ پھول اکثر نرسریوں اور باغیچوں کے مراکز میں دکھائی دیتا ہے، اس کے پھول بہت خوبصورت اور کئی رنگوں میں پیدا ہوتے ہیں جیسے گلابی، جامنی، سفید اور پیلے رنگ کے پھول نہایت حسین لگتے ہیں۔ اس پودے کا تعلق اصل میں یورپ اور شمالی افریقہ سے ہے، اب اسے امریکہ کے باغات میں اگایا جارہا ہے۔

اس پودے کے حوالے سے ایک پرانی انگریزی کہاوت ہے جس کے مطابق فاکس گلوو ’’مردوں کو زندہ کر سکتا ہے اور زندہ کو مار سکتا ہے۔‘‘ اور یہ سچ ہے۔ فاکس گلوو مار سکتا ہے ، حالانکہ اس میں زندگی بچانے والے کئی اجزاء موجود ہیں جو دواؤں میں استعمال  کیے جاتے ہیں۔

یہ راز فاکس گلوو کے پتوں اور پھولوں میں چھپا ہوا ہے، جس میں ڈیگوکسن نامی ایک مرکب پایا جاتا ہے، ایک قسم کا کارڈیک گلائکوسائیڈ جو دل پر طاقتور اثر ڈالتا ہے۔

فوکس گلوز میں انتہائی طاقتور مرکبات ہوتے ہیں جنہیں کارڈیک گلائکوسائڈز کہتے ہیں،’کارڈیک’ کا مطلب دل کے پٹھوں پر ان کا کام جبکہ’گلائکوسائیڈز’ یہ بتاتا ہے کہ ان مرکبات میں شوگر کے مالیکیولز ہوتے ہیں جو جسم میں ان کو جذب ہونے مدد دیتے ہیں۔

کسی بھی ڈیگوکسن کو کھانے سے دل کے اندر مسائل جنم لینے لگتے ہیں جس کی وجہ سے دھڑکن فوراً تیز ہوجاتی ہے۔

دل کی تال میں یہ اچانک خلل، جسے وینٹریکولر فبریلیشن کہا جاتا ہے، جس میں دل کے پٹھے عام طور پر سکڑنے کے بجائے تیزی سے لرزنے لگتے ہیں۔ جانز ہاپکنز میڈیسن کے مطابق، یہ دل کا دورہ پڑنے اور موت کا باعث بن سکتا ہے۔

فاکس گلووز میں موجود ڈیگوکسین، اس کے مہلک اثرات کے باوجود  ایک اہم اور وسیع پیمانے پر استعمال ہونے والی دل کی دوا بھی ہے۔ “ڈیگوکسن کو طبی طور پر دل کی خرابی کے لیے اس وقت تجویز کیا جاتا ہے جب دوسری دوائیں ناکام ہو جاتی ہیں۔

دل کی خرابی اس وقت ہوتی ہے جب مریض کا دل اتنا کمزور ہوتا ہے کہ یہ مناسب طریقے سے پمپ نہیں کرتا ہے لہذا اس کا استعمال دل کی پمپنگ فورس کو بڑھاتا ہے۔ اگرچہ ڈیگوکسن کی زائد مقدار میں استعمال سنگین مضر صحت اثرات کا سبب بنتا ہےلیکن یہ ایک الگ معاملہ ہے جہاں ٹاکسن کا فائدہ خطرے سے کہیں زیادہ ہے اور اس سے انسانی جان بچ سکتی ہے۔

مونکش ہوڈ

مونکش ہوڈ جسے ’’شیطان کا ہیلمٹ‘‘ بھی کہا جاتا ہے، گرمیوں میں کھلنے والا یہ پھول لمبی چوٹیوں کے لیے بہت پسند کیا جاتا ہے۔ لیکن اس پھول کے تمام حصے زہریلے ہیں، خاص طور پر جڑیں۔ اگر اسے کھا لی جائے تو یہ پیٹ میں درد اور چکر کا سبب بن سکتی ہے۔ برطانیہ کے ووڈ لینڈ ٹرسٹ کے مطابق یہ زہر دل کو بھی متاثر کرتا ہے اور مہلک بھی ہو سکتا ہے۔ ماضی میں اس کے عرق کو تیروں کو زہر دینے کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔

زہریلا ہیملاک

گاجر کے ایک دور کے خاندان سے تعلق رکھنا والا یہ پھول پورے امریکہ اور یورپ میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ یہ پھول لیوینڈر اور سفید گھاس سے مشابہت رکھتا ہے، صرف آپ انہیں دور سے دیکھ سکتے ہیں اور محسوس کر سکتے ہیں، یہاں تک کہ آپ اسے براہ راست چھو بھی نہیں سکتے۔ اوہائیو کے ایک آدمی کو جو برش کو صاف کرتے ہوئے زہر یلا ہیملاک کے کچھ چھوٹے ذرات کو سانس کے ساتھ اندر لے گیا تو اس کے بعد  اسے کوما کی حالت میں وینٹی لیٹر پر رکھنا پڑا۔

مہلک نائٹ شیڈ

مہلک نائٹ شیڈ پودے میں جامنی رنگ کے سبز، گھنٹی کے سائز کے پھول، بیضوی پتے اور بیر ہوتے ہیں جو سبز رنگ سے شروع ہوتے ہیں اور پک کر سیاہ ہوجاتے ہیں۔

اس پودے کے تمام حصے زہریلے ہیں، لیکن بیر خاص طور پر زیادہ زہریلے ہوتے ہیں۔ ان میں الکلائیڈز ہوتے ہیں جو اعصابی نظام کو متاثر کرتے ہیں جیسے ایٹروپین، جو شدید علامات کا باعث بنتے ہیں جن میں پسینہ آنا، الٹی آنا، سانس لینے میں دشواری، الجھن، فریب اور ممکنہ کوما اور موت شامل ہیں۔

اس حوالے سے ماہرین کا  کہنا ہے کہ اگر آپ کو شک ہے کہ آپ نے کسی زہریلے پودے کا سامنا کیا ہے، تو قے کرنے کی کوشش نہ کریں بلکہ معالج سے رابطہ کریں ۔

اگر ممکن ہو تو، درست شناخت کے لیے پودے کا نمونہ بھی ساتھ لیں جائیں، لیکن محتاط رہیں کہ اس عمل کے دوران  کسی زہریلے مادّے سے آپ کو نقصان نہ پہنچیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں