Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

غذاؤں کو خراب ہونے سے بچانے کے لیے فریج کا درجہ حرارت کتنا رکھنا چاہئے؟

غذاؤں کو خراب ہونے سے بچانے اور کئی دنوں تک تازہ رکھنے کے لیے انہیں فریج میں رکھا جاتا ہے لیکن کیا آپ اس بارے میں جانتے ہیں کہ فریج میں ان غذاؤں کو تازہ رکھنے لیے کے لیے مناسب ترین درجہ حرارت کتنا ہونا چاہئے؟   

بہت سے لوگ فریج کو غیر محفوظ درجہ حرارت پر رکھتے ہیں جس سے اس میں رکھے ہوئے کھانے یا تو خراب ہوجاتے ہیں یا ان کی غذائیت میں کمی ہونے لگتی ہے۔

آسٹریلیا کی آر یم آئی ٹی یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق اسٹریلیا تقریباً میں تقریباً 20 فیصد گھرانے ایسے ہیں جو اپنے فریج کو غلط درجہ حرارت پر رکھتے ہیں۔

اس تحقیق کی مرکزی مصنف ڈاکٹر بھاونا مدھا نے ایک نئی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا، اس تحقیق کے دوران زیادہ تر گھرانوں نے اپنے ہی طرز عمل کو غلط قرار دیا جس میں انہوں نے فریج کے استعمال کی معلومات کو غلط پڑھا، نہ کہ فریج میں کسی قسم کے نقص کو قصوروار ٹھہرایا۔

محققین ریفریجریٹڈ اشیاء کو 35.6°F سے 44.6°F  یعنی 0 سے 1 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان  رکھنے کی تجویز کرتے ہیں، لیکن 18 فیصد افراد فریج کو اس سے زیادہ گرم یا ٹھنڈا رکھتے ہیں۔

جب کھانا بہت گرم ہوتا ہے، تو اس میں بیکٹیریا کی افزائش بہت تیزی سے ہونے لگتی ہے تاہم جب کھانا بہت ٹھنڈا ہوتا ہے، تو یہ جم سکتا ہے، یہ دونوں ہی حالتیں غذا کو خراب کرنے کا باعث بنتی ہیں۔

محققین نے کہا کہ بہت سے گھرانوں میں فریج اور فریزر کے درجہ حرارت کی مناسب حد میں نہ رکھنے کی وجہ سے کھانا جلد ہی خراب ہوجاتا ہے۔

فائٹ فوڈ ویسٹ کوآپریٹو ریسرچ سینٹر اور میٹ اینڈ لائیو سٹاک آسٹریلیا کے تعاون سے کی جانے والی اس تحقیق کے مطابق آسٹریلوی ایک سال میں کم از کم 140,300 ٹن گوشت کو ضائع کرتے ہیں۔ گھروں میں ضائع ہونے والے کھانے سے نمٹنے کے لیے محققین نے 56 گھروں میں فریج اور فریزر کے درجہ حرارت کا مطالعہ کیا۔

محققین نے اس تحقیق کے دوران لوگوں کے گھروں میں فریج کے کئی متضاد درجہ حرارت کو نوٹ کیا جس میں کچھ فریج میں یہ  50 ° F تک زیادہ تھے جبکہ دیگر نے اسے  30 ° F کم پر رکھا ہواتھا۔

تاہم، ایسے تمام گھرانے جہاں بچے موجود تھے فریج کے زیادہ کھلنے کی وجہ سے  درجہ حرارت میں اتار چڑھاؤ  کو نوٹ کیا گیا کیونکہ وہاں فریج کو دن میں 20 بار کھولا جاتا تھا۔

اس تحقیق کے دوران ایک اور حیران کن انکشاف ہوا اور وہ یہ تھا کہ بہت سے گھرانوں نے کھانے کو صرف اس لیے ضائع کر دیا کیوںکہ ان کے نزدیک کھانا فریج  میں رکھنا غیر محفوظ تھا اور یہ نہیں جانتے تھے کہ کھانا فریج میں رکھ کتنے عرصے تک استعمال کے قابل رہتا ہے۔

اس تحقیق کے بعد محققین نے اس بات پر زور دیا کہ لوگوں کو کھانے کی حفاظت کے بارے میں آگاہی فراہم کی جائے تاکہ کھانے کو بڑے پیمانے پر ضائع ہونے سے بچایا جاسکے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں