Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

10-3-2-1 یہ گنتی بہتر نیند کی ضامن ہے، مگر کیسے؟

صحت مند رہنے کے لیے جہاں متوازن غذا ضروری ہے وہی رات کی پرسکون بھی اہم کردار ادا کرتی ہے یہی وجہ ہے ماہرین رات میں کم از کم سات گھنٹے کی پرسکون نیند لینے کا مشورہ دیتے ہیں تاہم لوگوں کی بڑی تعداد رات میں نیند نہیں لے پاتی۔

رات میں پرسکون نیند نہ لے سکنا جسمانی اور ذہنی صحت کو متاثر کر سکتا ہے، اس لیے محققین نے رات کی پرسکون نیند کو یقینی بنانے کے لیے متعدد طریقے وضع کیے ہیں ایسا ہی ایک طریقہ ڈاکٹر جیس اینڈریڈ نے متعارف کرایا جسے  10-3-2-1-0 کہا جاتا ہے، اینڈریڈ کے مطابق یہ طریقہ ہر کسی کے لیے کار آمد ثابت نہیں ہوسکتا کیونکہ ہرشخص کی نیند کا دورانیہ اور انداز مختلف ہوتا ہے اسی لیے نیند کے حوالے سے جو بھی خدشات ہیں ان کے بارے میں معالج سے مشورہ کریں، یہ طریقہ کیا ہے  اور کیسے کام کرتا جانتے ہیں۔

 

سونے سے تقریباً 10 گھنٹے پہلے کیفین کا استعمال ترک کردیں

ایسپریسو کافی کو آرڈر کرنے سے پہلے دو بار سوچیں اور سونے سے قبل جو چائے پینے کا ارادہ رکھتے ہیں اسے دو بار چیک کریں۔

اینڈریڈا کے مطابق کیفین والے مشروبات تقریباً 10 گھنٹوں میں جو کیفین خون میں شامل ہوئی تھی صاف ہوجائے گی اس طرح جگانے والے ثرات ختم ہوجائیں گے اس لیے ضروری ہے کہ سونے دس گھنٹے پہلے کیفین سے بھرپورمشروبات ترک کر دیں۔

تین گھنٹے پہلے بڑا کھانا نہ کھائیں

سونے سے تین گھنٹے قبل رات کا بڑا کھا کھانے سے گریز کریں اس طرح آپ کو ریفلکس کی علامات کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

ماہرین نے نوٹ کیا ہے کہ دن میں بہت دیر سے کھانا کھانا رات کی نیند میں رکاوٹ بن سکتا ہے اس کی وجہ یہ ہے جب آپ دن میں دیر سے کھانا کھاتے ہیں تو رات میں دیر سے بھوک لگے گی جو نیند میں خلل کا سبب بنے گی اور اس بھوک کو ختم کرنے کے لیے آپ کچھ نہ کچھ ضرور کھائیں گے اس طرح پیٹ میں ایسڈ ریفلیکس کے مسائل جنم لے سکتے ہیں۔

کھانا کھانے کے فوراً بعد سونا عام طور پر پریشانی کا باعث بن سکتا ہے اور حالات کو مزید خراب کر سکتا ہے۔

دو گھںے پہلے دماغ کو آرام دیں

ماہرین کے مطابق جسم اور دماغ کو سکون کی حالت میں آنے اور گہری نیند لینے کے لیے دو گھنٹے قبل ہر طرح کی سرگرمی سے دور رہیں۔

اینڈریڈ مشورہ دیتے ہیں کہ رات کے آخری دو گھنٹے دماغ کو آرام دینے اور اگلے دن کے لیے تمام کاموں کی فہرست بنانے  اور  دماغ کو ذہنی سکون دینےکی کوشش میں گزاریں۔

ماہرین صحت نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ رات کا اسکرین ٹائم سوشل جیٹ لیگ کی ایک بنیادی وجہ ہے – سوشل جیٹ لیگ  سے مراد جسم کی قدرتی نیند کی ضروریات اور سوشل میڈیا سمیت سماجی کاموں کے استعمال کے وقت کے درمیان فرق ہے۔

نیند سے ایک گھنٹے قبل ہر طرح کی اسکرین سے دور رہیں

سونے سے ایک گھنٹہ پہلے، تمام الیکٹرانکس ڈیوائسز سے دور رہیں، کیونکہ ان سے خارج ہونے والی نیلی روشنی جسم کے قدرتی نیند کے چکر میں خلل کا سبب بنتی ہے۔

اگر آپ اس طریقہ پر عمل کرتے ہیں تو بس اس کے بعد آپ سو جائیں اور صبح تازہ دم اور بہتر توانائی کے ساتھ دن کا آغاز کریں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں