ہر شخص کی یہی خواہش ہوتی ہے وہ ایک بہترین انسان بنیں، جو سب کے لیے فائدہ مند ثابت ہو، سب کے ساتھ حسن اخلاق سے پیش آنا اور مثبت رویہ رکھنا نہ صرف آپ کے اچھے ہونے کی نشانی ہے بلکہ اس قسم کا سماجی رویہ آپ کی اپنی ذہنی تندرستی کے لیے اہمیت رکھتا ہے۔
ایک اچھا انسان کیسے بنیں
اچھا انسان بننا اتنا مشکل نہیں جتنا آپ سوچ رہے ہیں۔ دوسروں کے ساتھ اپنی روزمرہ کی بات چیت میں ہمدردی، اور مہربانی کے ساتھ پیش آنا ہی دراصل آپ کے اچھے ہونے کی نشانی ہے یہاں پر ایسی چند خوبیاں بیان کی جارہی ہیں جنہیں اپنا کر آپ ایک اچھے انسان بن سکتےہیں۔
مہربان ہونا
ایک اچھا انسان ہونے کا مطلب ہے کہ آپ جو بھی کام کریں اس میں مہربانی کا جذبہ موجود ہو۔ تحقیق کے مطابق کائنڈنیس دماغ پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہے۔ یہ خوبی انفرادی اعمال آکسیٹوسن اور اینڈورفنز کے اخراج کو متحرک کرتی ہے اور نئے اعصابی رابطوں کی تخلیق کو فروغ دیتی ہے۔
تنقیدی نہ بنیں
جب آپ کے ذہن میں منفی خیالات موجود ہوتو ایسی صورت میں اچھا انسان بننا مشکل ہو سکتا ہے۔ جب آپ خود کو کسی پر تنقید کرتے ہوئے پائیں تو مثبت سوچ اپنانے کی کوشش کریں۔ کسی بھی صورتحال کا ازسر نو جائزہ لیں اور پر امید ہوکر سوچیں۔
مثال کے طور پر، اگر آپ کا کوئی دوست غلطی کرتا ہے، تو اس کے کام پر تنقید کرنے سے پہلے توقف کریں۔ ہوسکتا ہے کہ آپ ان کی غلطی سے ناراض ہونے کے بجائے ان کی مدد کرنے کا موقع سمجھیں۔
ایماندار رہیں
آپ اپنی اقدار کے ساتھ سچائی سے جڑے رہیں۔ آپ ایماندار ہوتے ہوئے بھی اپنے آپ کو اچھے طریقے سے پیش کر سکتے ہیں۔ اچھے ہونے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ لوگوں کو کبھی “نہیں” نہیں کہتے یا آپ وہ کام کرتے ہیں جو آپ نہیں کرنا چاہتے۔ مضبوط اور منصفانہ حدود طے کرنے کا مطلب ہے کہ آپ اپنی ذہنی اور جذباتی صحت کا خیال رکھ رہے ہیں۔
اپنے آپ سے مخلص رہیں
جس طرح سے ہم اپنے ساتھ برتاؤ کرتے ہیں، بشمول ہماری خود کے ساتھ گفتگو، یہ اس بات کی عکاسی کرتی ہے ہم دوسروں کے ساتھ کیسا سلوک کرتے ہیں۔
جب تک ہم اپنے ساتھ بہتر سلوک نہیں کریں اور اپنی ذات کے ساتھ مخلص نہیں ہوں گے تب تک دوسروں کے ساتھ اچھا برتاؤ نہیں کرسکتے۔
غور کریں کہ آپ اپنے آپ سے کس طرح بات کرتے ہیں اور جب کچھ غلط ہو جاتا ہے تو آپ کیسا ردعمل ظاہر کرتے ہیں، کیا آپ خود کو مورد الزام ٹھہراتے ہیں یا سزا دیتے ہیں؟ کیا آپ اپنے آپ کو برے ناموں سے پکارتے ہیں؟ اپنے تئیں صبر اور حسن سلوک کی مشق کرنے سے، ہم دوسروں کے ساتھ اچھا سلوک کرنے کو آسان بناسکتے ہیں۔
ذہن کو کھلا رکھیں
زندگی میں تبدیلی بہت ضروری ہے۔ جب ہمارا سامنا خیالات، حالات یا ایسے لوگوں سے ہوتا ہے جن سے ہم واقف نہیں ہوتے، تو منفی جذبات پیدا ہو سکتے ہیں جو آپ کو اچھا بننا مشکل بنا دیتے ہیں۔ اسی لیے کسی بھی فیصلے یا معلومات کو سیکھنے کے لیے ذہن کو کھلا رکھیں۔جب آپ اپنے آپ اور اپنے ماحول کے ساتھ آرام دہ ہوں گے تو اچھا بننا بہت آسان ہوجاتا ہوجائےگا۔
خوش اخلاقی سے پیش آئیں
شائستگی اچھے ہونے کی صرف ایک خوبی ہی نہیں ہے، بلکہ یہ سماجی میل ملاپ میں مثبت لہجہ قائم کرنے کا ایک اہم طریقہ بھی ہے۔ یاد رکھیں کہ دوسرے لوگوں کے رویے کو درست کرنا آپ کا کام نہیں ہے۔ اگر دوسرے لوگ اچانک بدتمیزی کر رہے ہیں تو ان کے برے رویہ کا شائستگی کے ساتھ جواب دینا ہی اصل میں خوش اخلاقی ہے۔ روزمرہ کی بات چیت میں، “براہ کرم” اور “شکریہ” جیسے سادہ الفاظ سے آپ کسی ایسے شخص کو قریب کر سکتے ہیں جو آپ سے ناراض ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















