Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کدو کے بیج کھائیں، صحت بہتر بنائیں

صحت مند غذا میں پھل اور سبزیوں کے ساتھ بیج کو بھی شامل کرنا نہایت ضروری ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ ننھے بیج غذئیت اور توانائی کا پاورہاؤس ہوتے ہیں۔ انہی میں پمکن سیڈ یعنی کدوکے بیج بھی شامل ہیں۔

کدو کے بیج کدو کے اندر موجود ہوتے ہیں جنہیں نکال کر صاف کر کے غذا میں شامل کیا جاتا ہے۔ یہ بیج پروٹین، غیر سیر شدہ چکنائی، فائبر، میگنیشیم، اینٹی آکسیڈنٹس اور بہت سے صحت بخش اجزاء سے بھرپور ہوتے ہیں۔ جبکہ اس کے علاوہ کدو کے بیج کا مکھن اور پاؤڈر بھی استعمال کیا جاتاہے۔

غذائیت

کدو کے بیج چھل کر یا چھلکوں سمیت کھائے جا سکتے ہیں۔ بغیر چھلے ہوئے کدو کے بیجوں کے ایک اونس میں یہ صحت بخش اجزاء اس تناسب سے پائے جاتے ہیں۔

کیلوریز: 163

چربی: 13.9 گرام

کاربوہائیڈریٹ: 4.17 گرام

فائبر: 1.84 گرام

پروٹین: 8.45 گرام

میگنیشیم: 156ملی گرام

زنک: 2.17 ملی گرام

آئرن: 2.29 فیصد

کدو کے بیج کے فوائد

کدو کے بیج  کئی صحت بخش غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتے ہیں جو روزمرہ کے معمولات کی ادائیگی کے لیے ایک ضروری غذائیت فراہم کرتے ہیں، یہاں ان کے دیگر فوائد پیش کیے جارہے ہیں۔

اینٹی آکسیڈینٹ سے بھرپور

کدو کے بیجوں میں فینول اور فلیوونائڈز سمیت اینٹی آکسیڈنٹس موجود  ہوتے ہیں۔ فینول جسم میں خلیوں کو نقصان پہنچانے والے مرکبات کو روکنے میں مدد کرتے ہیں، اس طرح یہ بڑھاپے اور امراض سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ جبکہ ان میں اینٹی سوزش، جراثیم کش اور اینٹی کینسر اثرات کو بھی ایک تحقیق کے ذریعے ثابت کیا جاچکا ہے۔

فلاوونائڈز بھی صحت کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوتا ہے اور یہ کئی امراض بشمول کینسر، شریانوں کا سخت ہونا، اور الزائمر کی بیماری سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔

یہ اینٹی آکسیڈینٹ کچے کدو کے بیج کی نسبت بھنے ہوئے بیجوں میں زیادہ پائے جاتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق بھوننے کے بعد، کدو کے بیجوں میں زیادہ فینول اور فلیوونائڈز ہوتے ہیں۔

صحت بخش چکنائی پر مشتمل

فی 1 اونس سرونگ،  تقریبا ایک چوتھائی کپ کدو کے بیج پروٹین یا کاربوہائیڈریٹ سے زیادہ چکنائی فراہم کرتے ہیں۔یہ چکنائی زیادہ تر مونو سیچوریٹڈ اور پولی سیچوریٹڈ چکنائی پر مشتمل ہوتی ہے۔

یہ دونوں قسم کی چکنائی خون میں خراب کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتی ہے، اس طرح امراض قلب اور فالج کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔

میگنیشیم سے بھرپور

کدو کے بیج میگنیشیم کے حصول کا سب سے بڑا ذریعہ ہیں۔ یہ معدنیات جسم میں 300 سے زیادہ افعال کے لیے ضروری ہے، جس میں اعصاب اور پٹھوں کی کارکردگی برقرار رکھنا، ایک صحت مند مدافعتی نظام کو سپورٹ کرنا، دل کی دھڑکن کو مستحکم رکھنا، اور ہڈیوں کو مضبوط بنانا شامل ہیں۔ میگنیشیم جسم کو توانائی پیدا کرنے اور خون میں شکر کی سطح کو منظم کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔ جبکہ یہ چھاتی کے کینسر کے خطرے کو کم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔

کدو بیج کا تیل

کدو کے بیج کھانے سے ملنے والے فوائد پر انسانی تحقیق محدود ہے۔ لیکن اس کے تیل کے بارے میں کئی تحقیق موجود ہیں جو اس ضمن میں اس کی افادیت کو ظاہر کرتی ہے۔اس کے تیل کے استعمال سے جو فوائد سامنے آتے ہیں ان میں50 سے 75 سال کی عمر کے مردوں کے لیے پروسٹیٹ کے بڑھے ہوئے علامات کو کم کرنا جیسے کہ آدھی رات کو پیشاب کرنے کے لیے جاگنا۔

مینوپاز خواتین میں دل کی صحت کو بلڈ پریشر  کم کرکے اور خون کے بہاؤ کو بہتر بنا کر صحت و تندرستی بڑھانا۔

بار بار پیشاب آنے جیسی علامات کو کم کرکے زیادہ مثانے کی کار کردگی کو بہتر بنانا۔

مدافعتی نظام کو صحیح طریقے سے کام کرنے کے لیے زنک کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ خلیے کی نشوونما، حمل، زخموں کو بھرنے، کاربوہائیڈریٹس کوتوڑنے اور انسولین کے عمل میں اپنا کردار ادا کرتا ہے۔ یہ سونگھنے اور ذائقہ کے حواس کے لیے بھی ضروری ہے۔

آئرن جسم میں بہت سے اہم کام انجام دیتا ہے جبکہ یہ ہیموگلوبن کا ایک حصہ ہے، جو پورے جسم میں آکسیجن لے جاتا ہے، اور پٹھوں کو آکسیجن کو ذخیرہ کرنے اور استعمال کرنے میں مدد کرتا ہے۔ یہ بہت سے دوسرے پروٹینز اور انزائمز کا بھی حصہ ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں​