حال ہی میں کی جانے والی ایک نئی تحقیق میں سکینڈے نیویا کے سائنسدانوں نے یہ انکشاف کیا ہے کہ ورزش لمبی عمر کی کلید نہیں ہو سکتی بلکہ درحقیقت بہت زیادہ گھومنا یا چہل قدمی آپ کے جسم میں عمر بڑھنے کے عمل کو تیز کر سکتی ہے۔
ماضی میں کی جانے والی متعدد تحقیقات سے پہلے یہ تصدیق کی جاچکی ہے کہ جو لوگ زیادہ ورزش کرتے ہیں وہ لمبی اور صحت مند زندگی گزارتے ہیں۔

تاہم پہلی بار جیواسکیلا یونیورسٹی کے محققین کے مطابق جسمانی سرگرمی بعض صورتوں میں صحت پر منفی اثرات مرتب کر سکتی ہے۔
ورزش اور لمبی عمر کے درمیان تعلق کو جاننے کے لیے ایک طویل مدتی تحقیق کی گئی جس میں ، 1975 سے 2020 کے درمیان 11,000 سے زیادہ فن لینڈ کے ہم جنس جڑواں بچوں کا تجزیہ کیا گیا۔
تحقیق میں شامل شرکاء نے اپنی روزمرہ کی جسمانی سرگرمی کے وقت اور شدت کی نوعیت کے بارے میں خود اطلاع دی اس طر ح انہیں چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا جس میں بیٹھے والے، اعتدال پسند ورزش کرنے والے، فعال اور انتہائی فعال نوعیت شامل تھی۔
محققین نے اس طویل مدتی تحقیق سے جو نتائج اخذ کیے ان کے مطابق جو لوگ جسمانی طور پر کم سرگرم ہوتے ہیں یا جو کم سے کم ورزش کرتے ہیں ان میں 45 برس کی عمر میں مرنے کا امکان 20 فیصد زیادہ تھا بہ نسبت ان لوگوں کے جو باقاعدگی سے سرگرم تھے۔
تاہم، جب انہوں نے طرز زندگی کے دیگر عوامل بشمول تعلیم، باڈی ماس انڈیکس (BMI)، تمباکو نوشی، اور الکحل کے استعمال کے لیے ان افراد کا جائزہ لیا تو اس تعداد میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔
جبکہ بیٹھنے والے گروپ میں شامل لوگوں کے مرنے کا امکان فعال گروپ کی نسبت صرف سات فیصد زیادہ تھا جنہیں شدت والی ورزش نے بھی کوئی فائدہ نہیں پہنچایا۔

جیسا کہ پرانی کہاوت ہے، کہ ہر چیز کا استعمال اعتدال میں رہتے ہوئے کیا جائے تو بہتر ہے۔
تحقیق سے جو نتائج سامنے آئے ہیں ان کے مطابق بہت کم اور بہت زیادہ ورزش کرنے والے افراد میں حیاتیاتی عمر تیزی سے بڑھتی ہے۔
وہ لوگ جو جسمانی طور پر سب سے زیادہ متحرک تھے وہ ان لوگوں کے مقابلے میں ان کی حیاتیاتی عمر تقریباً 1.8 سال ’’بڑی‘‘ تھے جنہوں نے معمولی جسمانی سرگرمی کی۔

محققین کے مطابق جو لوگ ورزش کرتے ہیں وہ اپنی ورزش کی وجہ سے طویل عمر نہیں پاتے بلکہ وہ ورزش کی وجہ سے وہ عام طور پر صحت مند زندگی گزارتے ہیں۔
اگرچہ اس تحقیق میں شامل تمام گروپس کے فعال ہونے کا وقت معلوم نہیں کیا جاسکا تھا، تاہم عالمی ادارہ صحت یہ تجویز کرتا ہے کہ 18 سے 64 سال کی عمر کے بالغوں کو ہفتے میں کم از کم 150 سے 300 منٹ کی اعتدال پسندی والی ایروبک جسمانی سرگرمی یا 75-150 منٹ کی بھرپور شدت والی ورزش کرنی چاہیے۔




















