امریکا کی ٹینیسی اسٹیٹ سے تعلق رکھنےوالی اینابیل ایڈریسن جو کہ ایک مشہور ٹک ٹاکر بھی ہیں پیدائشی طور پر بائیں پیر کے ناخنوں سے محروم ہیں۔
واضح رہے کہ یہ ایک نادر پیدائشی نقص ہے جسے امینیٹک بینڈ سنڈروم (ABS) یا کنسٹرکشن رِنگ سنڈروم بھی کہا جاتا ہے، یہ اس وقت جنم لیتا ہے جب امینیٹک تھیلی بچہ دانی کے اندر کی سطح جس میں جنین ہوتا ہے کو کسی وجہ سے نقصان پہنچتا ہے جس سے ریشے دار بافتوں کی تاریں بنتی ہیں یہ ریشے دار بینڈ جنین کے گرد الجھ جاتے ہیں، جس سے بچے کے اس حصے کی نشوونما بہتر انداز میں نہیں ہو پاتی اور کوئی نہ کوئی نقص رہ جاتا ہے۔ اینابیل کے معاملے میں یہ ریشہ ان کے بائیں پاؤں میں الجھ گیا جس کی وجہ سے انہوں نے کئی ہڈیوں اور ناخنوں کے بغیرجنم لیا۔
ابتدائی طور پر ڈاکٹروں کو ان کی پیدائشی حالت دیکھ کر حیرانی ہوئی، جو کہ کافی نایاب ہے، اور یہ 1200 سے 15000 میں سے کسی 1 کو متاثر کرتی ہے۔
جبکہ اینابیل کے والدین کو بچی کو دیکھ کر یہ تشویش تھی کہ یہ چل پھر سکے گی یا نہیں لیکن شکر ہے ایسا نہیں ہوا اور اینابیل جسمانی طور پر بلکل صحت مند ہیں۔ اینابیل کا کہنا ہے کہ اس طرح کے نقص کے ساتھ زندگی گزارنا ایک لڑکی ہونے کی حیثت سے بہت مشکل ہے۔

18 سالہ اینابیل جو کہ اب کالج میں زیر تعلیم ہیں اپنے اسی نقص کی وجہ سے ایک مشہور ٹک ٹاکر بن گئی ہیں سوشل میڈیا صارفین ان کے بغیر ناخن کے پیر کو دیکھ کر ملی جلی رائے کا اظہار کرتے ہیں، تاہم اینابیل کے لیے ناخن نہ ہونے کے ذہنی اثرات کہیں زیادہ نقصان دہ تھے۔
اینابیل کا مزید یہ کہنا ہے کہ میں تنہا محسوس کرتی تھی۔ جب میں چھوٹی تھی، مجھے کبھی بھی کوئی ایسا شخص نہیں ملا جو میرے جیسا نظر آتا ہو۔

“جب میں مڈل اسکول میں تھی میں نے لوگوں کے ایک گروپ کو مختلف کہانیاں سنائیں کہ میرے پاؤں کے ناخن کیوں نہیں ہیں، میں نے ایک لڑکی کو بتایا کہ میں نے اپنی انگلیوں پر پینٹ بٹر لگایا اور میرے کتے نے انہیں چاٹ لیا۔
ایک دن انہوں نے ایک ایسی ویڈیو دیکھی جس میں ان ہی کی طرح ایک لڑکی کے پیر کے ناخن نہیں تھے تو اس کے بعد انہیں خوشی ہوئی کہ وہ تنہا نہیں ہے اور اینابیل نے انہیں انسٹاگرام پر پیغام بھی بھیجا تو تب سے دونوں دوست ہیں اور انہوں نے اس بات کے بارے میں اپنی ٹک ٹاک ویڈیو میں بتایا ۔




















