کلاس میں بیٹھے ہوئے یا میٹنگ کے دوران اکثر ایسا ہوتا ہے کہ توجہ برقرار رکھنا مشکل ہوجاتا ہے، کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسی صورت میں فجٹ اسپنر آپ کی توجہ کو مرکوزرکھنے میں مدد دے سکتے ہیں، تاہم سائنس کے مطابق، یہ صورتحال پر منحصر ہے۔
سائنس کے مطابق، کچھ لوگوں کے لیے، بعض حالات میں، فِجٹنگ کے مخصوص طریقے توجہ بڑھانے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔ لیکن عمل اس کے برعکس کیا جائے تو یہ آپ کی توجہ برقرار رکھنے کی صلاحیت کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
یو سی ڈیوائس کی پروفیسر جولیہ شویٹزرجو توجہ اور فِجٹنگ پر تحقیق کر رہی ہیں کہتی ہیں کہ اس میں مختلف پیرا میٹرز ہوتے ہیں۔
ان کی تحقیق کے مطابق، ذہنی عارضے اے ڈی ایچ ڈی میں مبتلا بچے جو کسی بھی چیز پراپنی توجہ مرکوز نہیں رکھ پاتے فجٹ اسپنر مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔




















