Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہمسائے پر واٹر گن سے پانی پھینکنا خاتون کےلیے مہنگا پڑگیا

کینیڈا کے صوبے اونٹاریو سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون پر یہ الزام لگایا کہ انہوں نے اپنے ہمسائے پر بندوق سے حملہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اونٹاریو کی ایک 58 سالہ خاتون پانی کی بندوق ہاتھ میں لیے ایک بچے کے ساتھ کھیل رہی تھی اسی دوران نادانستہ طور پر واٹر گن سے پانی کا اسپرے پڑوسی کے سینے لگ گیا جس پر وہ پڑوسی نے اس خاتون پر ہتھیار سے حملہ کرنے کے الزام لگا دیا۔

وینڈی واشک، جو کہ سمکو، اونٹاریو میں ایک تعلیمی ادارے سے وابستہ ہیں، اپنے گھر کے بیک یارڈ میں باربی کیو کے دوران واٹر گن سے بچوں کے ساتھ کھیل رہی تھیں جب ان کے ہاتھ سے نادانستہ طور ان کے ہمسائے واٹر گن  کا نشانہ بن گئے۔

  واشک کا کہنا ہے کہ انہوں اس عمل کے فوراً  بعد ہی معافی مانگ لی، لیکن ہمسائے نے شور مچانا شروع کر دیا اور بعد میں پولیس کو بلایا کہ انہوں نے ان پر بندوق سے حملہ کیا ہے۔ اونٹاریو کی صوبائی پولیس کے افسران کو معاملے کی تحقیقات  پر معلوم ہوا کہ دو افراد کے درمیان کوئی “تنازع” ہوا ہے جس کی وجہ سے ایک فرد جسمانی طور پرمتاثر ہوا۔

 واشک نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے ان کی واٹر گن بھی نہیں دیکھی، اور ایک سوال بھی نہیں پوچھا۔

دوسری جانب جب مقامی رپورٹرز نے اس بات کی تصدیق کی کہ استعمال کی جانے والا “ہتھیار” اصل میں واٹر گن تھی، تاہم پولیس ترجمان نے اس معاملے کی نہ تو تفصیلات جاننے کی کوشش کی اور نہ ہی تبصرہ کیا۔

تاہم یہ واقعہ ہر گزرتے دن کے ساتھ وینڈی واشک اور ان کے خاندان کی مشکلات میں اضافہ کر رہا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ واشک کیس کے حل ہونے تک کام پر واپس نہیں جاسکتی اور نہ ہی اس حوالے سے کسی بتا سکتی ہیں۔۔

واشک کے اہل خانہ قانونی فیس کے لیے رقم جمع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ واشک کو 24 ستمبر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا،  تاہم، الزامات کی نوعیت نے یہ کام مشکل بنا دیا ہے ، اور انہیں نہیں معلوم کہ یہ قانونی معاملات کب تک چلے گے۔