Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نیا تجرباتی ناک کا اسپرے متعدد وائرسز کے خلاف مؤثر قرار

سائنسدانوں نے بنا کسی دوا کے ایک ایسا اسپرے تیار کیا ہے جو فلو اور کووڈ-19 جیسے سانس کی بیماریوں کو ماسک پہننے سے بہتر طور پر روکنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

محققین کے مطابق، یہ اسپرے ایسے اجزاء پر مشتمل ہے جو طبی طور پر غیر فعّال ہوتے ہیں اور جراثیم کو ناک میں پھنسنے سے روکتے ہیں، تاکہ وہ جسم کو متاثر نہ کر سکیں۔

اس تحقیق کے ایک مصنف نیتن جوشی کا کہنا ہے کہ ہم نے ایسی ترکیب تیار کی ہے جو جراثیم کو تین طریقوں سے روکنے میں مدد کرتی ہے۔

یہ اسپرے ناک میں جیل جیسا ایک مادہ بناتا ہے جو سانس کے ذریعے آنے والے جراثیم کو پکڑ کر انہیں حرکت کرنے سے روکتا ہے، اور انہیں بے اثر کرتا ہے، جس سے انفیکشن کا خطرہ ختم ہو جاتا ہے۔

محققین نے اس اسپرے کو پیتھوجن کیپچر اور نیوٹرلائزنگ اسپرے (PCANS) کا نام دیا ہے۔

یہ بات واضح ہے کہ زیادہ تر وائرس انسانی جسم میں ناک کے ذریعے داخل ہوتے ہیں۔ ویکسینز مدافعتی نظام کو حملہ روکنے میں مدد دیتی ہیں، لیکن وہ حملے کی اس جگہ کو نہیں روک سکتیں۔

چوہوں پر کیے گئے تجربات میں اس اسپرے نے صرف ایک ہی خوراک نے مہلک فلو وائرس کو ناکام بنانے میں مدد کی، جس سے وائرس چوہوں کے پھیپھڑوں تک نہیں پہنچا اور نہ ہی کوئی مدافعتی ردعمل سامنے آیا۔

تاہم اب اس اسپرے کو انسانی کلینکل ٹرائلز میں ٹیسٹ کیا جائے گا، اور محققین اس کے الرجی سے بچاؤ کے لیے ممکنہ استعمال کا بھی جائزہ لے رہے ہیں۔