ہم سب ٹی وی دیکھتے ہوئے کھانے پینے کا کام صوفے پر ہی کرتے ہیں، کبھی کبھار مہمان کے سامنے مشروبات صرف کرتے ہوئے بھی کچھ نہ کچھ گرجاتا ہے جس سے صوفے پر ضدی داغ پڑ جاتے ہیں جسے صاف کرنا اکثر مشکل ہوجاتا ہے۔
داغ کو ہٹانے کا طریقہ داغ کی نوعیت اور کپڑے پر منحصر ہوتا ہے۔ جتنی جلدی آپ ان داغوں کو صاف کریں گے اتنی ہی آسانی سے یہ داغ صاف ہوجائیں گی۔
داغ اور کپڑے کی شناخت کریں:
داغ
کافی، چکنائی، کیچپ، سیاہی اور مشروبات ہر ایک داغ کو صاف کرنے کے لیے مختلف طریقے درکار ہوتے ہیں۔ داغ کی نوعیت جاننا بہتر انداز میں صفائی کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
کپڑا
صوفے کے صفائی لیبل پر ہدایات چیک کریں۔ صوفوں پر عموماً جو کپڑا استعمال ہوتا ہے ان میں کاٹن، لنن، مائیکروفائبر، مصنوعی مکس، چمڑا، اور سوئیڈ شامل ہوتے ہیں۔ ہر ایک کی اپنی صفائی کی تکنیک ہیں۔
داغوں کو رگڑنے کے بجائے دبا کر صاف کریں:
رگڑنے سے داغ پھیل سکتا ہے اور کپڑے کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ ایک صاف اور جاذب کپڑا یا پیپر تولیہ استعمال کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ مائع کو دباکر صاف کیا جا سکے، اس سے مائع کو جذب کرنے میں مدد ملے گی اور داغ پھیلنے سے بچ جائے گا۔
ہلکے حل سے شروع کریں:
پانی پر مبنی داغ جیسے کافی، چائے، جوس کو صاف کرنے کے لیے ایک حصہ سفید سرکہ اور تین حصے گرم پانی کا محلول بنائیں۔ ایک صاف کپڑا محلول میں بھگو کر داغ کو دبائیں، پھر خشک کپڑے سے صاف کریں۔ اس کے بعد پھرپانی سے دھو کر اچھی طرح خشک کریں۔
چکنائی کے داغ جیسے مکھن، تیل کے داغوں پر بیکنگ سوڈا یا کارن اسٹارچ چھڑکیں اور 20 سے 30 منٹ تک رہنے دیں تاکہ تیل جذب ہو جائے۔ پھر پاؤڈر کو ویکیوم کریں اور ضرورت ہو تو اس عمل کو دوبارہ دہرائیں۔ اس کے بعد سرکہ کے محلول کا استعمال کریں۔
پسینے کے داغ کو صاف کرنے کے لیے ہلکے ڈش واش صابن کو ٹھنڈے پانی میں ملائیں اور داغ کو ہلکے سے رگڑیں۔ صاف پانی سے دھو کر اچھی طرح خشک کریں۔
اگر آپ کی ہر کوشش کے باوجود داغ برقرار رہے، تو بہتر ہے کہ پیشہ ور صفائی کرنے والے کو بلائیں۔ وہ مشکل ترین داغ صاف کرنے کا علم اور سامان رکھتے ہیں۔




















