چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ بلدیاتی اداروں کا قیام اور استحکام جمہوریت اور ملکی ترقی کے لئے از حد ضروری ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ بلدیاتی اداروں کا قیام اور استحکام جمہوریت اور ملکی ترقی کے لئے از حد ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد کے محب وطن عوام سے گزارش ہے کہ وہ کل کے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے کر جمہوریت پر اپنے اعتماد کا بھر پور اظہار کریں اور بلدیاتی انتخابات میں ووٹرز اور عوام پر امن انتخابی ماحول کو یقینی بنائیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ سندھ حکومت کا فیصلہ مسترد، بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو ہی ہوں گے، الیکشن کمیشن
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اس امر کو یقینی بنائے گا کہ انتخابی عمل میں کسی قسم کی مداخلت اور شر پسندی سے سختی سے نپٹا جائے۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن، انتخابی عملہ اور امن و امان قائم کرنے والے تمام ادارے کراچی و حیدرآباد کے عوام کے اعتماد پر ضرور پورا اتریں گے۔ انشاءاللہ



















