Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

       جلد پورے ملک میں جنرل الیکشن ہوں گے، حسان خاور      

پی ٹی آئی رہنما حسان خاور نے کہا ہے کہ جلد پورے ملک میں جنرل الیکشن ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حسان خاور نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 48 گھنٹے پورے ہونے کے بعد پنجاب اسمبلی اب تحلیل ہو چکی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ قوم کو مبارک ہو اب 90 دن کے اندر الیکشن ہوں گے اور پی ٹی آئی کو انشاءاللہ تاریخی فتح ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں؛ پی ڈی ایم کو اب عام انتخابات کا اعلان کر دینا چاہیئے، حسان خاور

  ان کا کہنا تھا کہ اس ہفتے خیبر پختونخواہ اسمبلی بھی تحلیل ہو جائے گی جبکہ اسمبلی تحلیل کا آرڈر بھی جاری کر دیا گیا ہے اور کابینہ بھی تحلیل ہو چکی ہے۔

 

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نگران وزیراعلیٰ کی تعیناتی چوہدری پرویز الٰہی اور اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی مشاورت سے ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں؛ ملک کو مشکلات سے نکالنے کا واحد حل الیکشن ہے، حسان خاور

 پی ٹی آئی رہنما حسان خاور نے مزید کہا کہ پوری امید ہے کہ جلد پورے ملک میں جنرل الیکشن ہوں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک اور بیان میں حسان خاور نے کہا کہ ن لیگ کا ایک اور غیر جمہوری فیصلہ سامنے آگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کو الیکشن کمیشن پر اتنا بھروسہ ہے کہ وہ ان کی مرضی کا ہی نگران وزیر اعلیٰ لگائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے پچھلے فیصلے ان کی جانبداری کا واضح ثبوت ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما حسان خاور نے مزید کہا کہ نگران وزیراعلیٰ کی تعیناتی کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی تو سپریم کورٹ کو فوری نوٹس لینا چاہیئے۔

 

متعلقہ خبریں