Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عوامی ووٹ صرف عمران خان کا ہے، خرم شیر زمان

پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ عوامی ووٹ صرف عمران خان کا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پی پی پی اور مجبور قومی مومنٹ نے دھاندلی کا بازار رات گئے لگانا شروع کر دیا ہے۔

 

 انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں تحریک انصاف نے الیکشن کو خط بھی لکھ دیا ہے، یہ کچھ بھی اونچے ہتھکنڈے کرلیں، عوامی ووٹ صرف عمران خان کا ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ جان جاتی ہے تو جائے، بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی نہیں ہونے دینگے، خرم شیر زمان

پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ انشاءاللہ! میئر کراچی تحریک انصاف کا ہوگا۔

 #کراچی_کپتان_کا

یہ بھی پڑھیں؛ الیکشن میں پی ٹی آئی کی وکٹری واضح ہے، خرم شیر زمان

متعلقہ خبریں