Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

الیکشن کمیشن کا فردوس شمیم کو پولنگ اسٹیشن سے بےدخل کرنے کا حکم

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے رکنِ سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی کے بیلٹ باکس کی سیلیں توڑنے کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں پولنگ اسٹیشن سے فوری بے دخل کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے بیلٹ باکس کی سیلیں توڑنے کے معاملے پر صوبائی الیکشن کمشنر سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے بتایا کہ فردوس شمیم نقوی کا بیلٹ باکس کی سیلیں توڑنا غیر قانونی اور کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی ہے۔

صوبائی الیکشن کی ہدایت جاری

دوسری جانب صوبائی الیکشن نے ڈی آر او ایسٹ، ڈسٹرکٹ مانٹرننگ افسر اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کو ہدایت جاری کردی۔

صوبائی الیکشن نے کہا کہ مجھے یہ بتانے کی ہدایت کی گئی ہے کہ الیکٹرانک میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ دکھائی جا رہی ہے، جس میں رکن صوبائی اسمبلی فردوس شمیم ​​نقوی یوسی 02 ٹی ایم سی جناح کے پولنگ اسٹیشن پر بیلٹ بکس کی مہریں توڑ رہے ہیں جو کہ غیر قانونی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات، پولنگ کا عمل شروع

صوبائی الیکشن نے مزید کہا کہ ضابطہ اخلاق مجاز اتھارٹی نے اس غیر قانونی فعل کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ مذکورہ ممبر صوبائی اسمبلی کو مذکورہ پولنگ اسٹیشن سے بے دخل کیا جائے اور متعلقہ رپورٹ فوری طور پر اس دفتر کو پیش کی جائے۔

پیپلزپارٹی کے الیکشن سیل کی جانب سے الیکشن کمیشن کو شکایت

اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے پی ٹی آئی کے رکنِ سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی کے خلاف بیلٹ باکس کی سیلیں توڑنے پر شکایت کی گئی تھی۔

الیکشن سیل کے انچارج سینیٹر تاج حیدر کا کہنا تھا کہ میڈیا فوٹیجز سے میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فردوس شمیم نقوی ضلع کراچی ایسٹ میں پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: انتخابی عمل میں کسی قسم کی مداخلت اور شرپسندی سے سختی سے نمٹا جائے، چیف الیکشن کمشنر

سینیٹر تاج حیدر نے مزید کہا کہ فوٹیجز میں نظر آرہا ہے کہ فردوس شمیم نقوی اوزار سے بیلٹ باکس کو کھول رہے ہیں، الیکشن کمیشن بلاتاخیر نوٹس لے اور فردوس شمیم نقوی کے خلاف قانونی کارروائی کرے۔

متعلقہ خبریں