پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ کا وقت بڑھانے کا مطالبہ کردیا۔
پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی بھر میں پولنگ تاخیر سے شروع ہوئی، پولنگ کا وقت 2 گھنٹے بڑھایا جائے، پولنگ شام 7 بجے تک جاری رہنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پی پی کارکن بغیر کسی سرکاری پوسٹ کے پریزائیڈنگ افسر بنے ہوئےہیں، بیلٹ باکس کی سیل کئی مقامات پر کھلی ہوئی ہے، اطلاعات ہیں پریزائیڈنگ افسران پیپلز پارٹی کے ورکرز ہیں۔
کسی پولنک اسٹیشن میں کوئی بڑا جھگڑا نہیں ہوا
علی زیدی نے کہا کہ لیاقت آباد میں ایک پولنگ اسٹیشن ماسک لگا کر لوگ نکل آئے ہیں، کسی پولنک اسٹیشن میں کوئی بڑا جھگڑا نہیں ہوا، ابھی بھی وقت ہے اپنے بڑی تعداد میں نکلنا ہے، آپ نے بلدیاتی نمائندوں کو چننا ہے تاکہ لوگ کام کر سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات، پولنگ کا عمل شروع
انکا کہنا ہے کہ ہم نے 2008 میں الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا، اس وقت ہم آزاد عدلیہ کے ساتھ کھڑے تھے، صرف ہم نے نہیں بلکہ ساری جماعتوں نے کیا تھا مگر نواز شریف پلٹی کھا گئے تھے۔
کراچی میں ہمارا مقابلہ صرف دھاندلی سے ہے
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم مانتے ہیں جیری منڈرنگ ہوئی ہے، مگر ایم کیو ایم کا بائیکاٹ امیدوار نہ ہونے کی وجہ سے کیا، معید انور رات بھر پولنگ ایجنٹ نہیں مل رہے تھے، ہم نے انہیں نفیس ہونے کا موقع دیا کہ یہ نفاست دکھادیں۔
علی زیدی نے مزید کہا کہ مجبور اور منافق قومی موومنٹ نہ کل سچ بول رہے تھے نہ آج، ان کے جلدی ملنے سے ہمارا سیاسی فائدہ ہے، کراچی میں ہمارا مقابلہ صرف دھاندلی سے ہے۔



















