Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کا نیپال میں فضائی حادثے میں جانی نقصان پر اظہار تعزیت

پاکستان کی جانب سے نیپال میں ہونے والے فضائی حادثے میں جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام نیپال کے شہر پوکھرا میں ہونے والا فضائی حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ دکھ کی گھڑی میں نیپال کے ساتھ کھڑے ہیں، ہمارے خیالات اور دعائیں متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

خیال رہے کہ نیپال میں پوکھرا ایئرپورٹ کے قریب ایک مسافر طیارہ گھاٹی میں گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 66 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نیپال، ایئرپورٹ کے قریب مسافر طیارہ گر کر تباہ، 66 افراد ہلاک

اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مسافر طیارہ دارالحکومت کھٹمنڈو سے پوکھرا جا رہا تھا کہ گر کر تباہ ہو گیا۔ پوکھرا کھٹمنڈو کے مغرب میں تقریباً 200 کلومیٹر کے فاصلے پر ایک ہلچل والا سیاحتی شہر ہے۔

نیپال پولیس کے ترجمان نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ اب تک، جائے وقوعہ سے 66 لاشیں برآمد ہوئی ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ اب تک کوئی زندہ نہیں ملا ہے۔

علاوہ ازیں نیپال میں گزشتہ روز حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں موجود مسافر حادثے سے ایک منٹ قبل ہی  فیس بک پر لائیو  ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: نیپال، نجی ائیر لائن کا مسافر طیارہ گر کر تباہ

طیارہ حادثے کے مناظر فیس بک پر لائیو ہونے کی وجہ سے ویڈیو میں ریکارڈ ہوگئے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارہ کچھ ہی منٹوں میں پوکھرا ائیرپورٹ پر لینڈ کرنے والا تھا۔

متعلقہ خبریں