Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہم آخری گیند تک لڑتے ہیں، علی زیدی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ ہم آخری گیند تک لڑتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی حیدر زیدی نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ میرا پیغام تمام عہدیداروں، امیدواروں اور حمایتیوں کے نام  ہے، آپ نے انتخابات میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جبکہ یہ الیکشن آپ سے چرائے گئے ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں؛ حکومت نالے صاف نہیں کر سکتی تو ملک کیسے چلا سکتی ہے؟ علی حیدر زیدی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی حیدر زیدی نے مزید کہا کہ ہم لڑتے ہیں، ہم آخری گیند تک لڑتے ہیں اور ہم ہار نہیں مانتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ ان اوچھے ہتھکنڈوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہونگے، علی حیدر زیدی

متعلقہ خبریں