Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شاہدرہ ملٹی لیول فلائی اوور کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے، پرویز الٰہی

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ شاہدرہ ملٹی لیول فلائی اوور کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شاہدرہ ملٹی لیول فلائی اوور کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاہدرہ ملٹی لیول فلائی اوور پراجیکٹ پر 8 ارب 90 کروڑ روپے لاگت آئے گی اور یہ منصوبہ 10 ماہ کی مدت میں مکمل ہوگا۔

 

یہ بھی پڑھیں؛ پی ٹی آئی اگلے الیکشن میں کلین سویپ کرے گی، پرویز الٰہی

ان کا کہنا تھا کہ 27 کنال اراضی پر تعمیر ہونے والا یہ ملٹی لیول فلائی اوور فن تعمیر میں اپنی مثال آپ ہوگا اور اس کی تکمیل سے لاہور اسلام آباد جی ٹی روڈ پر سفر کرنے والے لاکھوں مسافر بھی مستفید ہوں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ شاہدرہ پرانا راوی، کوٹ عبدالمالک، کالاشاہ کاکو اور رنگ روڈ کی گنجان آبادیوں کے لاکھوں مکینوں کو آمدورفت میں بے پناہ سہولت ملے گی۔

متعلقہ خبریں