Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

روسی وزیر توانائی آج اسلام آباد پہنچیں گے

روسی وزیر توانائی نکولائی شلگنوو آج اسلام آباد پہنچیں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق روسی وزیر توانائی نکولائی شلگنوو آج صبح اسلام آباد پہنچیں گے۔ وہ گزشتہ روز پہنچنے والے روسی وفد میں شامل نہیں تھے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ  روسی وزیر توانائی نکولائی شلگنوو  کے ہمراہ توانائی ، آبی توانائی، متبادل توانائی، تجارت، پیٹرولیم ، گیس اور مواصلات کے ماہرین پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ ان میں سے چند ماہرین گزشتہ روز پاکستان پہنچ چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: روس خام تیل میں دنیا کے برابر یا اس بھی زیادہ رعایت دے گا، مصدق ملک

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ  اسلام آباد پہنچنے پر نکولائی شلگنوو کا استقبال سینئر سیاسی قیادت، دفتر خارجہ حکام اور روسی سفیر دانیلا گینش کریں گے۔ اس موقع پر روسی سفارت خانے کے نائب سفیر اور دیگر حکام بھی موجود ہوں گے۔

سفارتی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ  نکولائی شلگنوو پاکستان روس بین الحکومتی کمیشن برائے تجارت، اقتصادی، سائنسی و تکنیکی تعاون کے آٹھویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔

مزید پڑھیں: سستے تیل کی خریداری؛ روسی وفد اسلام آباد پہنچ گیا

تین روزہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی سردار ایاز صادق کریں گے۔

پاکستان کے دورے میں روسی فیڈریشن کے وزیر توانائی کی متعدد سیاسی حکام سے ملاقاتیں ہوں گی۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ  نکولائی شلگنوو کی وزیر اعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

دورے میں روسی وزیر توانائی  پاکستانی حکام سے توانائی، تجارت، سرمایہ کاری، صنعت اور ریلویز پر باہمی تعاون پر بات چیت کریں گے۔

روسی فیڈریشن کے توانائی کا نصف وفد گذشتہ روز پاکستان پہنچ چکا ہے  تاہم گزشتہ روز پاکستان پہنچنے والے وفد میں روسی وزیر توانائی نکولائی شلگنوو شامل نہیں تھے۔

متعلقہ خبریں