Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی کے اسٹائلش اسسٹنٹ کمشنر کو ملازمین نے گھیر لیا؛ تصاویر وائرل

کراچی کے اسٹائلش اسسٹنٹ کمشنر حاذم بنگوار کو ملازمین نے گھیر لیا جن کی تصاویر وائرل ہو گئی ہیں۔

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کے تھانے میں حال ہی میں تعینات ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر حاذم بنگوار کے ساتھ سرکاری ملازمین اور ڈسٹرکٹ آفس میں آنے والے افراد نے سیلفیاں لینا شروع کردیں۔

اس موقع پر بول نیوز کے صحافی نے سوال کیا کہ ایک دم مشہور ہوگئے ، کیسا محسوس کر رہے ہیں ؟ جس کے جواب میں اسسٹنٹ کمشنر حاذم بنگوار کا کہنا تھا کہ خوشی ہورہی ہے لوگ پیار کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تھک بھی گیا ہوں اب مجھے کام کرنے دیا جائے۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کے تھانے میں حال ہی میں تعینات ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر حاذم بنگوار سرکاری ملازم ہونے کے ساتھ ساتھ فیشن ڈیزائنر اور گلوکار بھی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hazim Bangwar (@hazimbangwar)

انہوں نے ابتدائی تعلیم امریکی ریاست نیویارک سے حاصل کی پھر اعلیٰ تعلیم کے لئے لندن روانہ ہوگئے جہاں انہوں نے فیشن ڈیزائننگ اینڈ مارکٹنگ اور پھر قانون کی تعلیم (ایل ایل بی) حاصل کی۔

ان کی والدہ فیروز اکبر عراقی آرکیٹیکٹ ہیں جبکہ ان کے والد علی اکبر بنگوار نے پاکستان پولیس فورس میں بطور ڈی آئی جی خدمات انجام دیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hazim Bangwar (@hazimbangwar)

حاذم بنگوار انسانی درد بھی رکھتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے سماجی خدمت کی خاطر ’حازم بنگوار فاونڈیشن‘ کی بنیاد رکھی۔

حاذم بنگوار سندھ پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کرکے پی ایم ایس افسر تعینات ہوئے اور اب بطور اسسٹنٹ کمشنر نارتھ ناظم آباد خدمات انجام دے رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں