Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مقدمات کی ناقص تفتیش پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا پولیس کے خلاف بڑا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے مقدمات کی ناقص تفتیش پر پولیس کے خلاف بڑا حکم جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس افسران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے احکامات جاری کئے، عدالت نے ایس پی اور ایس ڈی پی او کے خلاف توہین عدالت کارروائی کی فائل تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ تحریری جواب دیں کیوں نہ باقاعدہ توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے؟ کیوں نہ آپ کے خلاف ڈسپلنری کارروائی شروع کی جائے؟ دس روز میں جواب جمع کرائیں اور ذاتی حیثیت میں حاضر ہوں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اقدام قتل کے مقدمہ کا ٹرائل چار ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پراسیکوشن اگر پیروی نہ کرے تو ملزم دوبارہ درخواست ضمانت دائر کر سکتا ہے۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 3 اگست تک ملتوی کر دی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں