Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سیکریٹری تعلیم کا سندھ کابینہ کو خط، سرکاری ملازمتوں کی بھرتیوں پر پابندی ختم کرنے کی گزارش

سیکریٹری تعلیم نے سندھ کابینہ کو خط لکھ کر سرکاری ملازمتوں کی بھرتیوں پر پابندی ختم کرنے کی گزارش کر دی۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری ملازمتوں کی بھرتیوں پر پابندی ختم کرنے کیلئے سیکریٹری تعلیم اکبر لغاری نے سندھ کابینہ کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا کہ آئی بی اے سکھر کے ذریعے اساتذہ کی بھرتی کو جاری رکھا جائے، سابقہ سندھ کابینہ نے اپنے آخری اجلاس میں بھرتیوں پر پابندی لگائی تھی، صوبے میں بھرتیوں کے عمل کو جاری رکھا جائے۔

سیکریٹری تعلیم کا کہنا تھا کہ بہت سارے اساتذہ امتحانات میں کامیاب ہوئے، لاتعداد اساتذہ کو صرف ملازمتوں کے احکامات جاری ہونے ہیں، اساتذہ کی بھرتیوں کا جاری سلسلہ رک گیا ہے، اساتذہ بھرتی پالیسی 2021 کو جاری رکھا جائے، جن اساتذہ کا معاملہ تعطل کا شکار ہے ان کو ملازمتیں دی جائیں۔

 

 

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں