Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مردان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، دہشتگرد رنگ لیڈر فیصل ہلاک

مرادن کی تحصیل کاٹلنگ میں سکیورٹی فورسز نے  خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جس میں ہائی ویلیو ٹارگٹ دہشت گرد رنگ لیڈر فیصل ہلاک ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع مرادن کی تحصیل کاٹلنگ میں سکیورٹی فورسز کے خفیہ آپریشن میں ہلاک ہونے والا دہشت گرد رنگ لیڈر فیصل دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گرد رنگ لیڈر فیصل قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا، مارے گئے دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا۔

دوسری طرف کرم کے علاقے پاراچنار میں بھی سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کرم کے علاقے پارا چنار میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ساتھ ایک اور مقابلہ کیا جس میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا مؤثر انداز میں پتا لگایا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ مقابلے میں لانس نائیک غیرت خان دہشت گردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز پاکستان سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں، بہادر سپاہیوں کی قربانیاں دہشت گردی کے خلاف عزم کو تقویت بخشتی ہیں۔

متعلقہ خبریں