Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پنجاب میں آشوب چشم کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ تک پہنچ گئی

پنجاب میں آشوب چشم کی وبا میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، صوبے میں آنکھوں کے مرض سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ آشوب چشم کے انفیکشن کے بعد بیشتر شہروں میں آنکھوں کے قطرے اور عرق گلاب نایاب ہوگئے۔

آشوب چشم کے مریض قطرے کے لیے تڑپ رہے ہیں۔

خیال رہے کہ آشوب چشم کی وبا پھیلنے کے باعث پنجاب بھر کے اسکول پیر تک بند رہیں گے۔

دو روز قبل محکمہ اسکولز ایجوکیشن پنجاب نے جمعرات اور ہفتہ کو اسکول بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں