Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

موجودہ ملکی صورتحال کی ذمہ دار پی ٹی آئی ہے، مولانا فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ موجودہ ملکی صورتحال کی ذمہ دار پی ٹی آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان نے ساہیوال میں جامعہ علومیہ شرععیہ میں ورکرز سے خطاب اور  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات جنوری کے آخر میں ہونے کا جو کہا جا رہا ہے اس میں کے پی کے میں انتخابات ہونا مشکل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے مسائل ابھی عدالت میں ہیں جو بھی ملک میں اس وقت صورتحال ہے اسکی ذمہ دار پی ٹی آئی ہے، زر مبادلہ کے ذخائر 2 ارب پر لانے والے پی ٹی آئی والے ہیں، معاشی لحاظ سے ملک کو دلدل میں گرانے والے بھی پی ٹی آئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ سال میں ہماری پی ڈی ایم کی گورنمنٹ نے زرمبادلہ کے ذخائر کو گیارہ ارب تک پہنچایا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ انتخابات اس وقت ضروری نہیں بلکہ ملک کی معیشت بہتر ہونا ضروری ہے، ہم ہر وقت الیکشن کے لیے تیار ہیں، جے ہو آئی نے ساڑھے تین سال الیکشن کے لیے ہے جدوجہد کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے دوستوں سے جب بھی پوچھا انہوں نے کہا کہ وہ آئیں گے، پی ڈی ایم اتحاد اب غیر فعال ہے اس لیے نواز شریف کے ویلکم کی ترتیب وہی بنائیں گے۔

جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ موجودہ دہشت گردی سے دنیا میں پیغام جائے گا کہ پاکستان پرامن ملک نہیں، میں سمجھتا ہوں نگران حکومت والا فلسفہ ہی غلط ہے، نگرانوں میں پھر حکومت کسی اور نگران کی ہوتی ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں