سابق وزیر خارجہ اور وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی سے ان کی فیملی نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی۔
اہل خانہ کی ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں ہوئی جو سوا گھنٹہ جاری رہی، ملاقات میں شاہ محمود قریشی کی صحت، زیر سماعت مقدمات پر بات چیت کی گئی۔
سابق وزیر خارجہ سے ان کے بیٹے زین قریشی، اہلیہ ماہین قریشی، بیٹی مہر بانو، بہو ماہ نور قریشی نے ملاقات کی جبکہ شاہ محمود قریشی سے وکیل بیرسٹر تیمور ملک اور سمیر چنائے نے بھی ملاقات کی۔
واضح رہے کہ وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کے خلاف مقدمہ پندرہ اگست کو سابق سیکرٹری داخلہ کی مدعیت میں آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر درج ہوا، مقدمہ ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیررازم ونگ میں درج کیا گیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















