سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ 9 مئی سانحے میں ملوث لوگوں کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نئی پارٹی کی بات ٹی وی پرکھل کرکی ہے کہ آج ملک کی ضرورت ہے، یہ بھی کہا کہ ن لیگ کی جو کارکردگی تھی اس سے متاثرنہیں ہوں، ہمیں اپنے معاملات کو تبدیل کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف کا کردار ہے لیکن دیکھنا ہوگا کہ عدالتی معاملات کیسے درست ہوں گے، انصاف کا تقاضایہ ہے کہ جو خرابیاں اور نقصانات ہیں انہیں درست کرنا ہوگا، نوازشریف سے 35 سال کا تعلق ہے معاملہ مجھ پر اورمیاں صاحب پر چھوڑدیں، میرے اور نوازشریف کے تعلقات سیاست سے بالاتر ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کبھی نہیں کہاکہ مریم نواز کے ماتحت کام نہیں کروں گا، استقبال کاقائل نہیں ہوں، نوازشریف کوعدالتی معاملات درست کرنے ہوں گے، نوازشریف سےملاقات میں کھل کربات کی ہے، 21 اکتوبرکی واپسی کے فیصلے کی مشاورت کا حصہ نہیں تھا، جیسےنوازشریف کو تاحیات نااہل کیا گیا ایسے انصاف کے تقاضے درست کرنا ہوں گے، نوازشریف کے وزیراعظم بننے کا فیصلہ ن لیگ کرے گی میری حمایت کا تعلق نہیں ہے۔
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ 9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سانحہ ہے، ملوث لوگوں کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، ماورائے قانون کسی بھی کارروائی کےحق میں نہیں ہیں، پاکستان میں آئین وقانون کے مطابق چلنا ہوگا، کسی سےشکوہ نہیں،سیاست انتقام کانام نہیں ہوتا، کسی نے قانون توڑا ہے تو قانون کا سامنا بھی کرنا پڑے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















