عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجے بنے سن کی نگران وزیر نجکاری فواد حسن فواد سے ملاقات ہوئی ہے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ملاقات میں نگران حکومت کے نجکاری کے پلان پر تبادلہ خیال کیا گیا، سرمایہ کاری کے لیے خصوصی سہولت کونسل کے اقدامات پر فواد حسن فواد نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ایس آئی ایف سی نے تمام متعلقین کی مشاورت سے فیصلے کیے ہیں، ف ایس آئی ایف سی سرکاری کارپوریشنز کے نقصانات کم کرنے میں کردار ادا کررہی ہے، پی آئی اے کی نجکاری اولین ترجیح ہے۔
ملاقات میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات کم کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
نگران وزیر نجکاری فواد حسن فواد نے کہا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کا سالانہ نقصان 2.5 ارب ڈالر تک پہنچ رہا ہے، ڈسکوز کی نجکاری سے ان کے نقصانات کم ہوسکیں گے، ڈسکوز کی نجکاری سے ان کی کارکردگی بہتر ہوسکے گی۔
عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجے بنے سن نے کہا کہ توانائی کی اصلاحات میں پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















