سمیع سعید نے کہا ہے کہ حکومت سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لئے پرعزم ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر منصوبہ بندی سمیع سعید نے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر سے ملاقات کی جس میں سیلاب 2022 سے تباہی کے بعد بحالی کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں ورلڈ بینک کی مدد سے بحالی کے منصوبے جن میں انفراسٹرکچر، توانائی، ماحولیات اور دیگر منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نگراں وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ حکومت سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے منصوبوں پر عملدرآمد کے لئے پرعزم ہے۔
ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے نگراں حکومت بالخصوص وزارت منصوبہ بندی کے کام کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ انہوں نے منصوبوں کے جلد نفاذ کے لئے وزارت منصوبہ بندی کے کام کو سراہا اور مستقبل میں مزید مدد جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔
ملاقات میں سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی اویس منظور سمرا اور وزارت کے سینئر حکام بھی موجود تھے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















