Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کے خلاف ایک اور درخواست دائر

اسلام آباد: سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کے خلاف ایک اور درخواست دائر کردی گئی۔

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کے خلاف درخواست سینئر سیاستدان افرسیاب خٹک کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اصل پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کے تحت بینچز تشکیل دیے جائیں اور ترمیمی آرڈیننس کو کالعدم قرار دیا جائے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ آرڈیننس کے ذریعے شامل کیے گئے سیکشن 2 کو بنیادی حقوق سے متصادم قرار دیا جائے۔

درخواست میں یہ موقف بھی اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فل کورٹ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کو برقرار رکھتے ہوئے ایک شخص کے بینچز کی تشکیل کے اختیار کی نفی کی تھی۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ آرڈیننس کے ذریعے عدلیہ کے اندرونی امور میں مداخلت کی کوشش کی گئی جو عدلیہ کی آزادی کے خلاف ہے۔

متعلقہ خبریں