Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سندھ میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ، نوٹیفکیشن جاری

کراچی: حکومت سندھ کی جانب سے سندھ میں ایک ماہ کےلیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق سندھ میں جلسے، جلوس اور دھرنوں پر ایک ماہ کی پابندی عائد کردی گئی۔

پابندی کا فیصلہ آئی جی سندھ کی درخواست پر کیاگیا ہے، جس میں ہر قسم کے مظاہروں اور دھرنوں پر پابندی عائد کی گئی ہے، جبکہ ریلیوں اور پانچ سے زائد افراد کے اجتماع پر بھی پابندی عائد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت سندھ نے یونیورسٹیوں میں کنٹریکٹ پر تقرریوں کے الزامات کو مسترد کردیا

محکمہ داخلہ سندھ نے بتایا کہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے فیصلہ کیاگیا، قانون کی خلاف ورزی پرمتعلقہ تھانےکے ایس ایچ او کو کارروائی کااختیار ہوگا۔

متعلقہ خبریں