صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہبازشریف نے پاکستان کے پہلے خلا باز مشن کی تاریخی کامیابی پر قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔
صدرآصف زرداری نے اپنے پیغام میں خلائی پروگرام میں سپارکو،سائنسدانوں،انجینئرزکی خدمات کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے خلابازوں کےلیےکامیاب مشن،بحفاظت واپسی کےلیےنیک خواہشات کااظہار کیا ہے۔
صدر مملکت نے پاکستان کی انسانی خلائی پرواز میں شرکت کو قومی فخرکاعظیم لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہے خلائی مشن پاکستان کےسائنس،تحقیق،ٹیکنالوجی کےفروغ کےعزم کاعکاس ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ چین کا تعاون پاکستان کےخلائی سفرمیں اہم کرداراداکررہاہے تاریخی مشن پاکستان کےخلاف پروگرام کےلیےنئےامکانات کےدروازےکھولےگا خلائی مشن کےسائنسی تجربات تحقیق،علم کےفروغ میں متعاون ہوں گے۔
صدرآصف زرداری نے مزید کہا کہ انسانی خلائی پروازمیں شرکت تحقیق، سیکھنے اور جدت کےفروغ کاذریعہ ہے خلائی تحقیق زمین پردرپیش چیلنجزسےنمٹنےمیں مددگارثابت ہوسکتی ہے پاکستانی نوجوان اعتماد،بلندعزم کےساتھ سائنس وٹیکنالوجی کےمیدان میں آگےبڑھیں۔
دوسری جانب وزیراعظم محمد شہبازشریف نے بھی سپارکو اور سائنسدانوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی خلا باز کا خلائی مشن ملک کی تاریخ میں اہم سنگ میل ہوگا، مسلح افواج اور قومی اداروں کی کوششیں پاکستان کی بڑھتی ہوئی سائنسی صلاحیتوں کی عکاس ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی ہمالیہ کی بلندیوں سے آگے خلا تک پہنچ رہی ہے، صدر شی جن پنگ کی قیادت اور پاک چین دوستی کے فروغ پر شکر گزار ہیں۔

















