Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیر اعظم شہباز شریف آئندہ 48 گھنٹوں میں اہم دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بھی امریکا سے واپسی کی صورت میں اس وفد کا حصہ بن سکتے ہیں

اسلام آباد سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے خصوصی دعوت موصول ہوئی ہے، جس کے بعد وہ آئندہ دو روز کے اندر سعودی عرب کا اہم سرکاری دورہ کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا یہ دورہ ایک نہایت اہم وقت پر ہو رہا ہے، خاص طور پر حالیہ علاقائی سفارتی سرگرمیوں کے تناظر میں۔ ریاض میں ہونے والی ملاقاتوں کے دوران دونوں ممالک کی قیادت خطے کی مجموعی صورتحال، بین الاقوامی معاملات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کرے گی۔

اطلاعات کے مطابق اس دورے میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی تعاون، مالی معاونت اور سرمایہ کاری سے متعلق جاری امور بھی زیر غور آئیں گے، جو دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔

وزیراعظم کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی روانہ ہوگا، جس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور معاون خصوصی طارق فاطمی شامل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بھی امریکا سے واپسی کی صورت میں اس وفد کا حصہ بن سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں