Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری؛ عیدالاضحیٰ سے قبل حکومت کا بڑا کا فیصلہ

سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو 22 مئی کو ادائیگیاں کی جائیں گی

اسلام آباد: حکومت نے عیدالاضحیٰ سے قبل سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو تنخواہوں اور پنشن کی پیشگی ادائیگی کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مئی 2026 کی تنخواہیں اور پنشن قبل از وقت ادا کی جائیں گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو 22 مئی کو ادائیگیاں کی جائیں گی تاکہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر مالی سہولت فراہم کی جا سکے۔

وزارت خزانہ کے مطابق عیدالاضحیٰ 27 یا 28 مئی 2026 کو متوقع ہے اسی لیے پیشگی ادائیگی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ادائیگیاں وفاقی حکومت کے ریسیپٹس اینڈ پیمنٹ رولز 2025 کے تحت کی جائیں گی۔

وزارت خزانہ نے کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس کو تنخواہوں اور پنشن کی بروقت ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی اور کہا کہ تمام متعلقہ ادارے فوری طور پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

متعلقہ خبریں