Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر موصول ہوگئے

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے 760 ملین ایس ڈی آر کی منظوری دی

پاکستان کی معیشت کے لیے مثبت پیش رفت سامنے آگئی، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو ای ایف ایف اور آر ایس ایف پروگرام کے تحت مجموعی طور پر 1.3 ارب ڈالر موصول ہوگئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے 760 ملین ایس ڈی آر کی منظوری دی جب کہ ریزیلیئنس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی کے تحت 154 ملین ایس ڈی آر کی دوسری قسط بھی منظور کی گئی۔

مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ 914 ملین ایس ڈی آر کی رقم 12 مئی کو موصول ہوئی جو 15 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے کے زرمبادلہ ذخائر میں شامل کی جائے گی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق آئی ایم ایف بورڈ نے 8 مئی 2026 کو ای ایف ایف پروگرام کا تیسرا جائزہ مکمل کیا تھا جس کے بعد یہ رقم پاکستان کو جاری کی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ نئی رقم ملنے سے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوگا اور معیشت کو استحکام ملنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ خبریں