اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق مسعود ملک کو ہدایت دی ہے کہ رواں برس مون سون کے لیے پیشگی تیاری کی جائے۔
شہباز شریف سے وفاقی وزیر مصدق مسعود ملک کی ملاقات ہوئی جس میں رواں برس مون سون کے حوالے سے تیاری پر وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی۔
دوران ملاقات وزیراعظم کو پہاڑی علاقوں میں گلاف اور فلیش فلڈز کے پیشگی اطلاع کے نظام کی تنصیب پر پیش رفت اور اس کی کارکردگی سے بھی آگاہ کیا گیا۔
ملاقات میں وزیراعظم نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ رواں برس مون سون کے لیے پیشگی تیاری کی جائے، پیشگی اطلاع نظام کو مزید فعال بنا کر خطرات سے دوچار علاقوں کی مسلسل مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے۔



















