Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بول نیوز کا ایک اور اعزاز، سینئر صحافی احتشام الحق کو صحافی خدمات پر ہلال امتیاز سے نواز دیا گیا

احتشام الحق بول نیوز پر پاکستان کے موجودہ سیاسی، سماجی اور عالمی امور پر اپنی تجزیاتی رپورٹنگ کے باعث خاص شہرت رکھتے ہیں

صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے ایوانِ صدر میں سول اعزازات تقسیم کرنے کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو اعلیٰ قومی اعزازات سے نوازا گیا۔

تقریب کے دوران سینئر صحافی اور بول نیوز کے ڈائریکٹر نارتھ احتشام الحق کو صحافت کے میدان میں گراں قدر خدمات کے اعتراف میں ہلالِ امتیاز سے نوازا گیا جس پر میڈیا حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

بول نیوز کے سینئر صحافی، براڈکاسٹر، مصنف اور سوشل میڈیا کی معروف شخصیت  احتشام الحق نے صحافت، ڈیجیٹل میڈیا اور حالاتِ حاضرہ کی رپورٹنگ میں اپنی منفرد پہچان رکھتے ہیں۔

احتشام الحق بول نیوز پر پاکستان کے موجودہ سیاسی، سماجی اور عالمی امور پر اپنی تجزیاتی رپورٹنگ کے باعث خاص شہرت رکھتے ہیں۔

سینئر احتشام الحق سیاسی، سماجی اور صحافتی حلقوں میں سماجی شعور کے حوالے سے بھی جانے جاتے ہیں، جبکہ سوشل میڈیا پر ان کی سرگرمیاں نوجوان نسل میں خاصی مقبول سمجھی جاتی ہیں۔

صدرِ پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق احتشام الحق نے اپنی پوری پیشہ ورانہ زندگی سچائی، غیرجانبداری اور صحافت کے اعلیٰ اصولوں کیلئے وقف کیے رکھی، جس کے باعث وہ پاکستان کے نمایاں ترین صحافیوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔

انہوں نے یونیورسٹی آف پنجاب سے پولیٹیکل سائنس میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی اور 1979 میں ایک معروف جریدے سے صحافتی سفر کا آغاز کیا۔ بعد ازاں وہ دو دہائیوں تک نجی چینل میں اسلام آباد کے خصوصی نمائندے کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے۔

ملکی میڈیا انڈسٹری میں انہوں نے  مختلف نجی چینلز سمیت بول نیوز جیسے بڑے اداروں میں اعلیٰ انتظامی عہدوں پر خدمات انجام دیں، جبکہ وہ سینئر سیاسی اور سیکیورٹی تجزیہ کار کے طور پر بھی شہرت رکھتے ہیں۔

احتشام الحق نے سیاسی اور معاشی امور پر اپنی جاندار رپورٹنگ کے ذریعے عالمی سطح پر بھی پاکستان کی نمائندگی کی۔ انہوں نے شمالی امریکا، یورپ، ایشیا اور افریقہ میں ہونے والے بین الاقوامی فورمز میں شرکت کی اور مختلف صدور و وزرائے اعظم کے سفارتی دوروں کی میڈیا کوریج بھی کی۔

ان کی عالمی شہرت کا ثبوت  بی بی سی ، خلیج ٹائمز اور ٹوکیو شمبن جیسے بین الاقوامی اداروں کے ساتھ ان کی طویل وابستگی بھی ہے۔

احتشام الحق کو اقوام متحدہ کے نمائندہ صحافیوں کی تنظیم کی معروف ڈیک ہیمرسکولڈ میموریل اسکالرشپ چار اے پی این ایس بہترین صحافی ایوارڈز، سٹی بینک ایوارڈ  اور کے سی کولش انٹرنیشنل ایوارڈ سمیت متعدد عالمی و قومی اعزازات بھی حاصل ہو چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں